مجھے بار بار کیوں نظر انداز کیا گیا ؟ سعید اجمل بورڈ اور سلیکٹرز کی بے رخی پر پھٹ پڑے

9  فروری‬‮  2017

دبئی(آئی این پی)پاکستان کر کٹ ٹیم کے مایہ ناز اف سپنر سعید اجمل مسلسل نظر انداز ہونے پر پھٹ پڑے،سعید اجمل کا کہنا ہے کہ جب میں 50 برس کاہوجاؤں گا تب مجھے کھلایا جائے گا، پی سی بی اور سلیکٹرز آخر مجھ سے چاہتے کیا ہیں، سوائے سعید اجمل کے باقی سب کوہی موقع دیا جارہا ہے۔تفصیلات کے مطابق سعید اجمل کافی عرصے سے قومی ٹیم سے باہرہیں، بولنگ ایکشن کلیئر کرانے کے بعد سے وہ ٹیم میں جگہ پکی

 

نہیں کرچکے اور گزرتے وقت کے ساتھ ان کی فرسٹریشن میں بھی اضافہ ہونے لگا ہے، وہ اس وقت پاکستان سپر لیگ میں دفاعی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے اچھا کھیل پیش کرنے کے لیے پرعزم ہیں وہیں پر وہ قومی ٹیم میں واپسی کی بھی آس دل میں لیے بیٹھے ہوئے ہیں۔ ایک انٹرویو میں سعید اجمل کا کہنا تھا کہ میں ہمیشہ ہی انٹرنیشنل کرکٹ کھیلنے کے لیے تیار ہوں مگر اس کا انحصار بورڈ اور چیف سلیکٹر پر ہے کہ وہ بھی مجھے کسی اسکواڈ میں شامل کرنا چاہتے ہیں یا نہیں، اسکلز کے لحاظ سے میں بالکل تیار ہوں، میری فٹنس بہترین کنڈیشن میں ہے، آپ کو یاد رکھنا چاہیے کہ میں قومی ٹوئنٹی 20 کپ میں 20 وکٹوں کے ساتھ ٹاپ بولر رہا تھا بدقسمتی سے اس کے بعد مجھے کوئی بھی میچ کھیلنے کا موقع نہیں ملا۔ سعید اجمل نے کہا ہے کہ حقیقت تو یہ ہے کہ بولنگ ایکشن کلیئر کرانے کے بعد جب بھی مجھے کھیلنے کا موقع ملا میری کارکردگی کافی اچھی رہی، اب اگر مجھے کھیلنے کا موقع ہی نہیں دیا جائے گا تو میں اپنی اہمیت کیسے ثابت کروں گا ۔‎

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…