بابراعظم کا مستقبل سابق سری لنکن کپتان مہیلا جے وردھنے نے حیرت انگیز دعویٰ کردیا

8  فروری‬‮  2017

دبئی (آئی این پی)سری لنکن کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز بلے باز مہیلا جے وردھنے نے کہاہے کہ پاکستانی کھلاڑیوں کیلئے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کا تجربہ پاکستانی کرکٹ کو آگے لے کر جائے گا۔ میڈیا سیگفتگو کرتے ہوئے مہیلا جے وردھنے نے کہا کہ وہ پاکستان سپر لیگ کے معیار سے بہت متاثر ہیں اور اب نوجوان پاکستانی کھلاڑیوں کے لیے شاندار موقع ہے کہ وہ دنیا کے بہترین کرکٹرز کے خلاف کھیل کر اس تجربے سے فائدہ اٹھائیں۔

اس موقع پر انہوں نے نوجوان پاکستانی بلے باز بابر اعظم کی بھی تعریف کی اور پیش گوئی کی کہ مستقبل میں وہ پاکستان کے بہترین کھلاڑی ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ ’میں نے بابر اعظم کو آسٹریلیا کے خلاف بہترین بلے بازی کرتے دیکھا، وہ واقعی ایک باصلاحیت کھلاڑی ہیں جن کی پرفارمنس میں وقت کے ساتھ مزید بہتری آئے گی۔ان کا کہنا تھا کہ ’پاکستان میں کرکٹ نہیں ہورہی لیکن متحدہ عرب امارات میں پاکستان کئی سالوں سے ہوم ٹیم کی طرح کھیل رہا ہے جس کے باعث اسے یہاں شکست دینا بہت مشکل ہے۔ مہیلا جے وردھنے نے کہا کہ ’میں یو اے ای میں پاکستان کے خلاف کئی بار کھیل چکا ہوں اور جانتا ہوں اسے یہاں شکست دینا کتنا مشکل ہے، لیکن پی ایس ایل کے ذریعے نوجوان پاکستانی کھلاڑیوں کے پاس اہم موقع ہے کہ وہ ناصرف دنیا کے بہترین کرکٹرز کے ساتھ کھیلیں بلکہ اپنی صلاحیتوں کو بھی منوائیں۔ سابق سری لنکن کپتان کا کہنا تھا کہ ’پی ایس ایل کا پہلا ایڈیشن انتہائی کامیاب رہا اور دنیا کے بہترین کھلاڑیوں کی موجودگی کے باعث اس کا یہ ایڈیشن بھی کامیاب ہوگا۔اپنی ٹیم ’کراچی کنگز‘ کے حوالے سے مہیلا جے وردھنے کا کہنا تھا کہ ’چند نئے کھلاڑیوں کے شامل ہونے کے باعث ٹیم زیادہ متوازن ہوگئی ہے اور اس بار ہم بہتر کارکردگی کے لیے پرامید ہیں وانہوں نے کہا کہ ’کراچی کنگز کے پاس ناصرف ورلڈ کلاس کھلاڑی ہیں بلکہ میں پاکستانی کھلاڑیوں سے بھی بہت متاثر ہوں، ہم ہر میچ پر خصوصی توجہ دیں گے اور دن بدن اپنی کارکردگی کو بہتر بنائیں گے۔

اس موقع پر انہوں نے نوجوان پاکستانی بلے باز بابر اعظم کی بھی تعریف کی اور پیش گوئی کی کہ مستقبل میں وہ پاکستان کے بہترین کھلاڑی ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ ’میں نے بابر اعظم کو آسٹریلیا کے خلاف بہترین بلے بازی کرتے دیکھا، وہ واقعی ایک باصلاحیت کھلاڑی ہیں جن کی پرفارمنس میں وقت کے ساتھ مزید بہتری آئے گی۔‘

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…