بھارت، آسٹریلیا اور انگلینڈ کی اجارہ داری ٹھاہ آئی سی سی کا متنازعہ قانون ’’بگ تھری‘‘ ختم!!

3  فروری‬‮  2017

اسلام آباد(آئی این پی) آئی سی سی میںبگ تھری کامتنازعہ قانون اپنے انجام کو پہنچنے کے قریب پہنچ گیاہے جسے رواں سال جون میں عملی طورپر ختم کرنے کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔پاکستا ن کرکٹ بورڈکے چیئرمین شہریارخان نے انکشاف کیاہے کہ رواں سال جون میں’ بگ تھری ‘فارمولے کو اصولی اور قانونی طورپرہمیشہ کیلئے ختم کردیا جائے گا۔اس نظام کے تحت منافع کی غیرمنصفانہ تقسیم کے فارمولے کو ختم کرنے کیلئے کوئی آئینی رکاوٹ نہیں ہے البتہ بھارت بڑی رقم ہاتھ سے نکلتا دیکھ کر اعتراض کرسکتاہے۔شہریارخان کا کہناہے کہ بگ تھری کے حوالے سے ہمارا موقف بالکل سیدھا اور صاف ہے کہ

سب کو یکساں حقوق دئیے جائیں۔واضح رہے کہ مختلف شرائط اور لالچ کی بنیاد پر تمام رکن ممالک کی جانب سے قبول کئے جانے والے’ بگ تھری‘فارمولے کے تحت 2015ء سے 2023ء تک بھارت کو سب سے زیادہ 571.5ملین ڈالرزملنا تھے جبکہ اس کے مقابلے میں ان آٹھ سالوں کے دوران پاکستان اور جنوبی افریقہ سمیت کئی ممالک کو 100ملین ڈالرزسے بھی کم رقم ملتی۔واضح رہے کہ بگ تھری فارمولے کے تحت بھارت کے بعد انگلینڈ (173.75ملین ڈالرز)اور آسٹریلیا (131.25) کو سب سے زیادہ حصہ ملتا ہے جبکہ کوئی چوتھا ملک ایسا نہیں تھا جسے آٹھ سالوں میں 100ملین ڈالرزسے زائد رقم ملتی۔پی سی بی کے چیئرمین شہریارخان کا کہناہے کہ بگ تھری ختم کرنے سے سب سے زیادہ فائدہ پاکستان ہی کوہوگا۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…