دلبرداشتہ شاہد آفریدی نے اشارہ دیدیا ،کپتانی کیلئے اہم کھلاڑی کی کھل کرحمایت

30  جنوری‬‮  2017

کراچی(آئی این پی) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ جتنی انٹرنیشنل کرکٹ کھیلنی تھی کھیل چکا ہوں اب ٹوئنٹی 20لیگز ہی کھیلوں گا ، پاکستان کو سرفراز احمد جیسے فائٹر کپتان کی ضرورت ہے اور اگر بورڈ انھیں تینوں فارمیٹ کے لیے ٹیم کا کپتان بنانا چاہتا ہے تو یہ پاکستان کے لیے ایک اچھا قدم ہوگا۔

کراچی یونیورسٹی کے دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ سرفراز میں ٹیم کی کپتانی کی صلاحیت ہے، وہ ایک سچا فائٹر ہے اور میں بحیثیت کپتان اس کی حمایت کروں گا۔پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل)میں اچھی کارکردگی دکھانے پر پاکستان کرکٹ ٹیم میں واپسی کے سوال پر شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ ‘میں نے جتنی کرکٹ کھیلنا تھی کھیل لی، اب صرف انٹرنیشنل ٹی ٹوئنٹی لیگز کھیلوں گا ‘۔شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹاسک فورس کے سربراہ جا ئلز کلارک کا دورہ پاکستان کے لیے ایک اچھا قدم ہے اور اس کا کریڈٹ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)اور شہریار خان کو جاتا ہے، جبکہ کلارک کے دورے سے دنیا کو یہ پیغام بھی ملا ہے کہ پاکستان میں سیکیورٹی اور امن و امان کی صورتحال بہتر ہے۔سابق کپتان کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل کے اصل فوائد تب ہی حاصل کیے جاسکتے ہیں جب یہ پاکستان میں منعقد ہو، لاہور میں پی ایس ایل فائنل کا انعقاد ایک مثبت قدم ہے لیکن یہ میچز کراچی، ملتان، فیصل آباد، پشاور اور پاکستان کے دیگر بڑے شہروں میں بھی منعقد ہونے چاہئیں۔بوم بوم آفریدی نے مزید کہا کہ سابق کپتان عمران خان نے بھی ان کی فٹنس کی تعریف کی ہے جس کا مطلب ہے کہ وہ ابھی مزید کھیل سکتے ہیں۔واضح رہے کہ شاہد آفریدی نے گزشتہ سال ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے دوران آخری مرتبہ پاکستانی ٹیم کی نمائندگی کی تھی جس کے بعد وہ ٹیم سے مسلسل ڈراپ ہیں۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…