پروفیسر کی چھٹی! پی سی بی نے کیا فیصلہ کر لیا؟

29  جنوری‬‮  2017

لاہور(آئی این پی)پاکستان کر کٹ بورڈ( پی سی بی )نے محمد حفیظ کے متبادل کی تلاش شروع کردی، بابر اعظم کو آل رائونڈر بنانے کی تیاریاں بھی ہونے لگیں، نوجوان کرکٹر نے برسبین میں بائیومکینک ٹیسٹ دیدیا تاہم ایکشن کلیئر ہونے پر بولنگ بھی کرنے لگیں گے۔سال میں دوسری بار بولنگ ایکشن مشکوک قرار دیے جانے کی وجہ سے محمد حفیظ 12ماہ کی پابندی کا شکار ہوئے،دورئہ انگلینڈ میں

بطور بیٹسمین فارم پر سوالیہ نشان لگنے کے بعد فٹنس مسائل نے بھی انھیں گھیر لیا، ایکشن کلیئر ہونے کے بعد آل رائونڈر حفیظ ون ڈے اسکواڈ میں بطور16ویں کھلاڑی شامل کیے گئے تو کینگروز کیخلاف سیریز میں کارکردگی ناقص رہی، صرف ایک اننگز میں قابل ذکر بیٹنگ کرتے ہوئے 72رنز بنائے، دیگر میچز میں باہر جاتی گیندوں کو چھیڑنے کی دیرینہ بیماری کے سبب ناکام رہے۔ بطور بولر پوری سیریز میں حفیظ ایک وکٹ بھی نہ حاصل کرپائے، ان حالات میں پی سی بی نے محمد حفیظ کی چھٹی کرواتے ہوئے مستقبل کیلئے کسی نوجوان آل رانڈر کو تیارکرنے کا فیصلہ کیا ہے، قبل ازیں حارث سہیل کو موزوں سمجھا جارہا تھا لیکن وہ فٹنس مسائل کا شکار ہوگئے۔ادھر اب پی سی بی کی نگاہیں بابر اعظم پر مرکوز ہیں، انھوں نے ایڈیلیڈ سے برسبین جا کر آئی سی سی کی منظور شدہ بائیو مکینک لیب میں بولنگ ایکشن کا ٹیسٹ دیا جس کی رپورٹ 15 دن تک موصول ہو جائیگی۔

موضوعات:



کالم



اللہ کے حوالے


سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…