’’ کام کے نہ کاج دشمن اناج کے ‘‘ کارکردگی صفر ہونے کے باوجود بھی پی سی بی ملکی خزانےسے کتنی رقم لیتی ہے ؟ حیران کن انکشاف

20  جنوری‬‮  2017

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ) پی سی بی نے انتظامی اخراجات پر قومی خزانہ کی رقم مل مفت دل بے رحم سمجھ کر اڑا دی ہے ، 3 سال میں ملک میں کرکٹ کے فروغ پر 1 ارب 8 کروڑ روپے خرچ ہوئے، اس سے زیادہ رقم 1 ارب 70 کروڑ روپے انتظامی اخراجات کی مد میں صرف کیے گئے۔تفصیلات کے مطابق پی سی بی کی جانب سے سابق چیئرمین نجم سیٹھی اور

موجودہ ہم منصب شہریار خان کے دور میں ہونے والے اخراجات کا ریکارڈ قومی اسمبلی میں جمع کرایا گیا ہے۔ ان دستاویزات میں 3سال میں بورڈ کی مجموعی آمدنی 10ارب77کروڑ روپے بتائی گئی، قومی کرکٹ ٹیموں کے غیرملکی دوروں پر 60 کروڑ 63 لاکھ روپے خرچ کیے گئے۔اندرون ملک اور نیوٹرل مقامات پر سیریز پر1ارب 76 کروڑ روپے صرف ہوئے،اس دوران کرکٹ ٹورنامنٹس پر 2 ارب 32 کروڑ کے اخراجات ہوئے، پی سی بی نے انتظامی اخراجات کی مد میں 1 ارب 70 کروڑ روپے خرچ کیے، دستاویزات کے مطابق 2016 میں بورڈ کو ٹورز، اسپانسر شپ اور سرمایہ کاری پر منافع کے ذریعے4 ارب 12کروڑ ، 78لاکھ روپے کی ریکارڈ آمدنی ہوئی،کرکٹ کے فروغ کیلیے 40کروڑ روپے خرچ کیے گئے، انتظامی اخراجات71 کروڑ 27 لاکھ روپے رہے۔کرکٹ ٹورنامنٹس پر 1ارب 34 کروڑ خرچ کیے گئے جبکہ 2015 میں 47 کروڑ 64 لاکھ روپے صرف ہوئے، پی سی بی نے کرکٹ کے فروغ کیلیے مختلف امور کی مد میں گزشتہ 3سال میں ایک ارب 8 کروڑ سے زائد کا خرچ ظاہر کیا، 2016 میں 39 کروڑ 94 لاکھ، 2015 میں 38 کروڑ 56 لاکھ، 2014 میں 29 کروڑ 50 لاکھ روپے سے زائد کے اخراجات بتائے گئے ہیں۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…