تیسرے ون ڈے میچ کے لیے ٹیم میں تبدیلی کا کوئی ارادہ نہیں ہے،اظہرعلی میرے کپتان ہیں ،محمدحفیظ

18  جنوری‬‮  2017

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد حفیظ نے کہا ہے کہ تیسرے ون ڈے میچ کے لیے ٹیم میں تبدیلی کا کوئی ارادہ نہیں ہے ، محمد جنید اور محمد عامر ہر قسم کی کنڈیشن میں پرفارم کر سکتے ہیں ۔ان کا کہنا تھا کہ پہلے میچ میں ناکامی کے بعد غلطیوں پر قابو پایا جس کے بعد دوسرے میچ میں کامیابی سے ٹیم کا مورال بلند ہوا ۔تیسرے ون ڈے میچ سے پہلے پریس بریفنگ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آسٹریلیا کے خلاف تیسرے ون ڈے میچ کے لیے تیاری مکمل ہے ،تمام لڑکے اچھی کرکٹ کھیل رہے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ آسٹریلیا میں 2005سے ابھی تک نہیں جیتے تھے تاہم ریکارڈ سے زیادہ کارکردگی اہم ہے ۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے قائم مقام کپتان محمد حفیظ کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا کے خلاف پہلی ہار کے بعد دوسرے میچ میں جارحانہ کھیل کے لیے میدان میں آئےاورتیسرے ایک روزہ میچ میں بھی جارحانہ کھیل پیش کرینگے۔جس کو ہم اگلے میچ میں بھی جاری رکھیں گے۔ ہماری باولنگ میں کارکردگی کو دہرانے کی صلاحیت ہے۔جنید خان سمیت باولرز سے بہت توقعات ہیں۔ہم باونس اور پیس کے لیے تیار ہیں اور کسی بھی ٹیم کے خلاف بہتر کھیل پیش کرسکتے ہیں۔ باولر جو بھی ہوں آپ کا رویہ اور سوچ اثرانداز ہوتی ہے۔اگر ابتدائی وکٹیں نہ دیں تو ہم میچ جیت سکیں گے۔

انہوں نےکپتانی کی دوڑ میں شامل ہونے کی بات کو رد کرتے ہوئے کہا کہ ‘اس پر بات کرنا غیرضروری ہے ایسا کچھ نہیں کہ اس کے بارے میں سوچا جائے، ہمارے کپتان اظہرعلی ہیں اور ہم چاہتے ہیں کہ وہ جتنا ممکن ہو جلد واپس آجائے۔محمد حفیظ نے کپتانی کے معاملے کو واضح کرتے ہوئے کہا کہ ‘کپتان کوئی بھی ہو اس کی مدد اور حمایت کرنا بہت ضروری ہے، اظہر نے ویسٹ انڈیز کے خلاف بہترین کپتانی کی تھی اور اب ضرورت ہے کہ ہم مجموعی طورپر بہترین کارکردگی دکھائیں اور وہ کچھ حاصل کریں جو ہم ٹیم کے طورپر حاصل کرنا چاہتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…