پاکستان کا دورہ کرنے والی ملائشیا کی کرکٹ ٹیم نے اپنے ملک جا کر پاکستان کے بارے میں کیا کہا ؟ جان کر ہر پاکستانی فخر کرے گا

17  جنوری‬‮  2017

لاہور (این این این آئی)پاکستان کا دورہ کرنے والی ملائیشیا کی کرکٹ ٹیم کی انتظامیہ نے پاکستان کو کرکٹ کے بین الاقوامی مقابلوں کے لیے محفوظ ملک قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ اپریل میں دوبارہ دورہ کریں گے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ملائیشیا کرکٹ ٹیم کے منیجر شنکر ریتنام نے نے دس روزہ دورے کے اختتام پر کہا کہ پاکستان ٗکرکٹ کے بڑے سطح کے مقابلوں کے انعقاد کیلئے ایک موزوں ملک ہے۔شنکر ریتنام نے کہا کہ جہاں تک سیکیورٹی کا تعلق ہے تو وہ بہترین ہے اور ہم یہاں پر محظوظ ہوئے۔ریتنام نے پاکستان میں کئی برسوں سے بین الاقوامی کرکٹ کی عدم موجودگی پر کہا کہ بین الاقوامی مسابقتی کرکٹ کے لیے چیزیں بہتر ہیں ہمارا دورہ سیکیورٹی کے کسی مسئلے کے بغیر ختم ہوگیا۔انہوںنے کہاکہ پاکستان کی کرکٹ کی تاریخ بہت روشن ہے اور عالمی سطح پر اس کی کامیابی اس کی نشانی ہیں۔مہمان ٹیم کے منیجر نے کہا کہ پاکستان میں گزشتہ کچھ عرصے سے بین الاقوامی کرکٹ نہیں ہورہی ہے جو بدقسمتی ہے۔پاکستان کے سابق فرسٹ کلاس کرکٹر بلال اسد اس مہمان ٹیم کے کوچ ہیں جنھوں نے ٹیم منیجر کی بات کو آگے بڑھاتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں سیکیورٹی کا کوئی مسئلہ نہیں ہے۔بلال اسد نے کہا کہ پاکستان میں سیکیورٹی کے حوالے سے ایک تصور موجود ہے جس کو بڑھا چڑھا کر بیان کیا جاتا ہے جو درست نہیں ہے۔انہوںنے کہاکہ ملائیشین ٹیم کو بھی دورے کے لیے روانہ ہونے سے قبل اسی طرح کے پروپیگنڈے کا سامنا کرنا پڑا تھا تاہم ہم نے پاکستان کے دورے کو بلاججھک حتمی شکل دے دی’ جو ٹیم کے بہتر مفاد میں تھا ٗملائیشیا کرکٹ ٹیم کے منیجر اور کوچ دونوں نے پاکستان کرکٹ بورڈ کی مہمان نوازی پر شکریہ ادا کیا۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…