قومی کرکٹ ٹیم کا کپتان کون ہوناچاہئے؟اظہر علی یا محمد حفیظ؟ سروے کے حیرت انگیز نتائج سامنے آگئے

16  جنوری‬‮  2017

اسلام آباد(نیوزڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کا کپتان کون ہوناچاہئے؟اظہر علی یا محمد حفیظ؟ سروے کے حیرت انگیز نتائج سامنے آگئے، نجی ٹی وی چینل کی جانب سے کئے جانیوالے سروے میں چند ہی گھنٹوں میں محمدحفیظ نے 8351ووٹ جبکہ اظہر علی نے حیرت انگیزطورپر صرف 979ووٹ ہی حاصل کئے،واضح رہے کہ پاکستان کوآسٹریلیا کیخلاف اظہر علی کی قیادت میں پہلے ون ڈے میں شکست ہوئی تاہم گرین شرٹس نے باؤنس بیک کرتے ہوئے محمد حفیظ کی قیادت میں کینگروزکودوسرے میچ میں 6 وکٹوں سے مات دیکرسیریز1۔1سے برابرکردی۔کینگروزکیخلاف تیسرے معرکہ کیلئے قومی ٹیم نے پرتھ میں ڈیرے ڈال لئے، ریگولرکپتان اظہرعلی کی ہیمسٹرنگ انجری کے باعث تیسرے میچ میں شرکت بھی مشکوک ہے ،

تیسرے ون ڈے کیلئے وننگ کمبی نیشن برقراررکھے جانیکا امکان ہے۔ پاکستان اورآسٹریلیا کے درمیان تیسرا میچ جمعرات کوواکا گراؤنڈ پرکھیلا جائیگا۔ پاکستان ٹیم پرتھ میں 18 میچزکھیل چکی ہے جس میں سے اس نے9میں فتح سمیٹی جبکہ اتنے ہی میچزمیں شکست کا سامنا کرناپڑا۔دریں اثناء قومی ایک روزہ ٹیم کے نائب کپتان سرفراز احمد والدہ کی علالت کے سبب آسٹریلیا کے خلاف سیریز کے بقیہ تین میچوں سے بھی دستبردار ہو گئے ہیں۔سرفراز احمد کی والدہ شدید علیل ہیں جس کے سبب وہ ٹیسٹ سیریز کے اختتام پر وطن واپس لوٹ گئے تھے اور ایک روزہ میچوں کی سیریز کے ابتدائی دو میچوں میں شرکت نہ کرنے کا اعلان کیا تھا۔اس موقع پر امید تھی کہ شاید وہ آخری تین میچوں کیلئے ٹیم کو دستیاب ہو سکیں لیکن والدہ کی علالت کے سبب سیریز سے دستبردار ہونے اور آسٹریلیا واپس نہ جانے کا فیصلہ کیا ہے۔قومی ٹیم کے نائب کپتان نے سریز کے دستبرداری کے فیصلے سے بورڈ کو بھی آگاہ کردیا ہے۔سرفراز کی غیر موجودگی میں محمد رضوان وکٹ کیپر کے فرائض انجام دیں گے جنہوں نے ابتدائی میچوں میں احسن طریقے سے یہ ذمے داری انجام دی۔

واضح رہے کہ قومی ون ڈے ٹیم کے کپتان اظہر علی پہلے ایک روزہ میچ میں انجری کا شکار ہو گئے تھے اور ان کی جگہ دوسرے ون ڈے میں حفیظ نے قیادت کر کے گرین شرٹس کو فتح سے ہمکنار کرا کے سیریز 1۔1 سے برابر کردی تھی اور پرتھ میں جمعرات کو ہونے والے تیسرے ون ڈے میں بھی حفیظ ہی قیادت کریں گے۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…