جنوبی افریقہ کے مایہ نازبیٹسمین ہاشم آملہ نے اپنا 100واں ٹیسٹ میچ یادگار بنا لیا

13  جنوری‬‮  2017

جوہانسبرگ(آن لائن )جنوبی افریقی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بیٹسمین ہاشم آملہ نے اپنے 100 ویں ٹیسٹ میچ کو شاندار سنچری سے یاد گار بنادیا۔ سری لنکا اور جنوبی افریقہ کے درمیان سیریز کا تیسرا ٹیسٹ میچ جوہانسبرگ میں جاری ہے جہا ں آج پہلے دن کا کھیل ہوا۔جنوبی افریقا کے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تاہم صرف 45 کے مجموعے پر دونوں اوپنر پویلین لوٹ چکے تھے۔

اسٹیفن کک 10 جبکہ ڈین ایلگر 27 رنز بناسکے تھے، اس کے بعد ہاشم آملہ کریز پر آئے، یہ ان کے ٹیسٹ کیریئر کا 100 واں ٹیسٹ میچ ہے۔اس میچ سے قبل ہاشم آملہ اپنی گزشتہ 10 اننگز میں 50 رنز بھی اسکور نہیں کرسکے تھے لہٰذا ان پر فارم میں نہ ہونے کا بھی دباؤ تھا تاہم انہوں نے اپنی کلاس ایک بار پھر ثابت کرتے ہوئے اپنے 100 ویں میچ کو سنچری سے یاد گار بنالیا۔ ہاشم آملہ 100 ویں ٹیسٹ میچ میں سنچری کرنے والے دنیا کے آٹھویں کھلاڑی بھی بن گئے، اس سے قبل انگلینڈ کے میک کاؤڈری، پاکستان کے جاوید میانداد، ویسٹ انڈیز کے گورڈن گرینج ، انگلینڈ کے ایلک اسٹیورٹ، پاکستان کے انضمام الحق، آسٹریلیا کے رکی پونٹنگ اور جنوبی افریقا کے گریم استھ یہ کارنامہ انجام دے چکے ہیں۔ ہاشم آملہ نے نہ صرف اپنے 100 ویں ٹیسٹ کو یادگار بنایا بلکہ اپنی ٹیم کو مہمان سری لنکا کے خلاف مستحکم آغاز بھی فراہم کیا۔

پہلے دن کھیل کے اختتام پر جنوبی افریقا نے 3 وکٹوں کے نقصان پر 338 رنز بنالیے تھے جبکہ ہاشم آملہ 125 رنز بناکر وکٹ پر موجود تھے۔ان کی شاندار سنچری میں جے پی ڈومینی نے بھی بھرپور ساتھ دیا اور وہ 155 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…