’’ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کی پاکستان آمد ‘‘ پاکستان کب پہنچے گی ؟ کرکٹ کے مداح تیاری کر لیں

11  جنوری‬‮  2017

ٹرینیڈاڈ(این این آئی)ویسٹ انڈین کرکٹ بورڈ پاکستان میں سیکیورٹی کا جائزہ لینے کیلئے ٹیم تشکیل دیدی، قیادت منیجر آپریشن رولینڈ ہولڈر اور سیکیورٹی کے سربراہ پال سلوو کر ینگے ٗ ٹوئنٹی20سیریز کھیلنے کا فیصلہ مہمان وفد کی رپورٹ دیکھ کرکیا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان سپر لیگ کے فوراً بعد ویسٹ انڈیز کو 2ٹوئنٹی 20 میچزکی سیریز کھیلنے کی دعوت دے رکھی ہے ٗممکنہ وینیو لاہورمیں پہلا مقابلہ 18 اوردوسرا 19 مارچ کو شیڈول کیا جائیگا۔
غیر ملکی میڈیاکے مطابق ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوباگو کرکٹ بورڈ کے صدرعظیم بصارت کے مطابق ویسٹ انڈین کرکٹ بورڈ نے پہلے ہی اعلان کر رکھا ہے کہ وہ حالات کا جائزہ لینے کیلئے اپنی سیکیورٹی ٹیم پاکستان بھیجے گا۔انھوں نے فیڈریشن آف انٹرنیشنل کرکٹرز ایسوسی ایشن (فیکا) کی رپورٹ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ معاملہ بہت حساس ہے، اسی لیے ویسٹ انڈین کرکٹ بورڈ اپنی ٹیم پاکستان بھیج رہا ہے، قیادت منیجر آپریشن رولینڈ ہولڈر اور سیکیورٹی کے سربراہ پال سلوو کر رہے ہیں ٗفیکا کی تشویش کے باوجود اپنے سیکیورٹی ماہرین کی رپورٹ پر انحصار کرینگے۔عظیم بصارت نے کہا کہ میری ذاتی رائے میں سیریز کے امکانات ختم نہیں ہوئے ہیں اور اگر پی سی بی کھلاڑیوں کی سیکیورٹی کی ضمانت دے دیتا ہے تو یہ میچز ہوسکتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…