شاہد آفریدی نے عمران خان کی سیاست پر سوال اُٹھادیئے،حیرت انگیزمشورہ،بڑا دعویٰ کردیا

10  جنوری‬‮  2017

کراچی(این این آئی)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہدخان آفریدی نے کہا ہے کہ پنجاب دوسرے صوبوں کے مقابلے میں زیادہ ترقی یافتہ ہے، جس کا سارا کریڈٹ شہباز شریف کو جاتا ہے۔خیبر پختونخوا کے عوام کو عمران بھائی سے بہت زیادہ توقعات ہیں اس لیے وہ اپنا فوکس زیادہ سے زیادہ وہاں رکھیں۔ ہماری ڈومیسٹک کرکٹ کا اسٹینڈرڈ وہ نہیں ہے جس کے ساتھ ہم آسٹریلیا یا نیوزی لینڈ میں جیت سکیں۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے کہا کہ نواز شریف سے گزارش کروں گا کہ وہ سارے پاکستان کے وزیر اعظم ہیں اس لیے وہ دوسرے صوبوں پر بھی توجہ دیں اور سارے صوبوں کے وزرائے اعلی بھی سیاسی اختلافات بھلا کر وزیر اعظم کے ساتھ مل کر کام کریں۔ سیاست میں آنے کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے شاہدآفریدی نے کہاکہ سیاست کوئی بری چیز نہیں ہے لیکن یہ خدمت کے جذبے کے تحت کی جانی چاہیے، لیکن ہمارے ہاں بلیم گیم بہت زیادہ ہے اور ٹی وی ٹاک شوز میں بیٹھ کر ایک دوسرے کو برا کہا جاتا ہے حالانکہ ہمیں اپنے ملک کا اچھا امیج پیش کرنا چاہیے۔

عمران خان کی سیاست کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے عوام کو عمران بھائی سے بہت زیادہ توقعات ہیں اس لیے وہ اپنا فوکس زیادہ سے زیادہ وہاں رکھیں۔ جس طرح انہوں نے صحت ، تعلیم اور پولیس پر توجہ دی ہے انہیں چاہیے کہ اب ترقیاتی کاموں پر بھی دھیان دیں۔ آسٹریلیا یا نیوزی لینڈ میں جیت سکیں ہمارے ملک میں ٹیلنٹ سامنے نہیں آرہا۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…