پاکستان کرکٹ بورڈ نے بڑی ٹیم کو پاکستان آنے کی دعوت دیدی ۔۔کون سی ٹیم ہے ؟ کرکٹ کے دیوانے ذرا دل تھام لیں

1  جنوری‬‮  2017

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ملک میں بین الاقوامی کرکٹ کی واپسی کیلئے ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ کو دو ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کی دعوت دے دی ہے۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ بورڈ کی ایگزیکٹیو کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی نے کہا کہ ہم نے ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ کو رواں سال 11 مارچ سے 15 مارچ تک پاکستان میں دو ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلنے کی تجویز دی ہے جس کیلئے ہم ان سے رابطے میں ہیں۔نجم سیٹھی نے کہا کہ ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ نے رواں سال پاکستان کے دورہ ویسٹ انڈیز کے دو ٹی ٹوئنٹی میچزامریکی ریاست فلوریڈا میں کھیلنے کی دعوت دی ہے جس کے جواب میں ہم نے پاکستان میں دو میچ کھیلنے کی شرط رکھی ہے۔انہوںنے کہاکہ ویسٹ انڈیز پاکستان کے دورے کیلئے رضامند ہوتا ہے تو ہم بھی ان کی درخواست کے مطابق رواں سال مارچ کے آخر میں دو ٹی ٹوئنٹی میچ فلوریڈا میں کھیلیں گے۔ویسٹ انڈیز کی دعوت پر بات کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ پی سی بی نے انھیں کہا ہے کہ ہم امریکا میں ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلنے کے لیے تیار ہیں لیکن اس سے پہلے انھیں پاکستان آنا ہوگا۔پی ایس ایل کے چیئرمین نے کہا کہ ویسٹ انڈیز پلیئرز ایسوسی ایشن کو پاکستان میں سیکیورٹی کے حوالے سے خدشات ہیں لیکن ہم ان کے ساتھ رابطے میں ہیں انھیں منانے کی کوشش کرررہے ہیں۔پی سی بی نے پی ایس ایل کا فائنل لاہور میں کھیلنے کا اعلان کیا ہے جس پر ان کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل کا فائنل لاہور میں ہوگا جس کے چند دنوں بعد پاکستان کے دورے سے انکار کی کوئی وجہ نہیں بنتی ہے۔نجم سیٹھی نے کہا کہ آئی سی سی کی جانب سے پاکستان کے معاملے پر بنائی ٹیم کے سربراہ جائلز کلارک بہت جلد لاہور آئیں گے۔انہوںنے کہاکہ کلارک، پی سی بی کے مہمان کے طورپر جنوری میں پاکستان آئیں گے اور ہم سیکرٹری داخلہ سے ملاقات کا انتظام کریں گے جو پاکستان اور لاہور کے امن وامان کے حوالے سے آگاہ کریں گے۔سیٹھی کے مطابق آئی سی سی کی جانب سے پی سی بی کی درخواست پر خصوصی فنڈ کے اجرا کے اشارے ملے ہیں۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…