مصباح الحق کی ریٹائرمنٹ ،رمیز راجہ نے بڑا دعویٰ کردیا

30  دسمبر‬‮  2016

میلبورن(آئی این پی) قومی ٹیم کے سابق کپتان رمیز راجہ نے کہا ہے کہ مصباح الحق ریٹائرمنٹ کا فیصلہ خود لے رہے ہیں اور یہ ایک اچھی بات ہے، وہ شائد اس سے زیادہ ٹیم کے لئے مددگار ثابت نہ ہوں۔

تفصیلات کے مطابق قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق کی جانب سے ریٹائرمنٹ کا اشارہ دینے کے معاملے پر گفتگو کرتے ہوئے رمیز راجہ نے کہا کہ مصباح الحق خود فیصلہ لے رہے ہیں یہ اچھی بات ہے، وہ شائد اس سے زیادہ ٹیم کے لئے مددگار نہ ہوں۔ میں ہمیشہ کہتا ہوں کہ دنیا میں دیگر ٹیموں کے کپتان کی پانچ سال تاریخ ہوتی ہے جس کے بعد اس کی ایکسپائری ڈیٹ شروع ہو جاتی ہے کیونکہ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ تکنیک اور بہت سی دیگر تبدیلیاں آتی ہیں اس لئے کپتان بھی بدلنا پڑتا ہے تاکہ ٹیم نئی تبدیلیوں کے ساتھ ہم آہنگ ہو سکے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمارے بلے باز تکنیکی اعتبار سے تو کمزور ہیں ہی لیکن ذہنی اعتبار سے بھی بہت کمزور ہیں اور جس میچ میں بھی تھوڑا بہت دباؤ ہوتا ہے، ہمت ہار جاتے ہیں۔ یہ تو ایک معمول بن چکا ہے کہ پاکستان کی ٹیم جیسے ہی متحدہ عرب امارات سے باہر جاتی ہے تو ایسی ناقص کارکردگی شروع ہو جاتی ہے۔ میں سمجھتا ہوں کہ کچن کیبنٹ میں ایسے دماغ لے کر آئیں جو نئے آئیڈیاز دیں اور پھر ان پر عمل درآمد بھی ہو سکے۔

ایک سوال کے جواب میں رمیز راجہ نے کہا کہ آسٹریلیا نے گیند کے ساتھ زیادہ اچھی پرفارمنس دی ہے اور ٹیسٹ میچ میں تو پچھلے 10 سے 12 مہینے میں ہماری کہانی کافی بہتر تھی لیکن ون ڈے میں تو اور بھی پریشر پڑنے والا ہے اور اب دیکھنا یہ ہے کہ ٹیم اس پریشر کا کیسے مقابلہ کرتی ہے۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…