پی ایس ایل کو پرائیویٹ کمپنی ۔۔۔ حکومتی وزیر نے حمایت کر دی

27  دسمبر‬‮  2016

اسلام آباد ( آن لائن )وفاقی وزیر ریاض حسین پیرزادہ نے پاکستان سپر لیگ کو کرکٹ بورڈ سے الگ کرکے پرائیوٹ کمپنی بنانے کی حمایت کرتے ہوئے کہاکہ پی ایس ایل کو پاکستان کرکٹ بورڈ سے الگ کرنے کے معاملے پر سیاست نہ کی جائے، بھارت جنگ کی بجائے کھیلوں کے میدان میں پاکستان سے مقابلہ کریں ، قومی جونیئر ہاکی ٹیم کو جونیئر ہاکی ورلڈ کپ سے نکالنے کے معاملے پر مشیر خارجہ سرتاج عزیز سے ملاقات کے بعد معاملے کو عالمی فورم پر اٹھائیں گیجب کہ پاکستان میں خواتین سپورٹس کے حوالے سے حکومت بہت پیچھے ہے جس پر توجہ دی جائے گی۔اسلام آباد میں قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے بین الصوبائی رابطہ کے اجلاس کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ریاض حسین پیرزادہ کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کا ہر معاملے پر اپنا ایجنڈہ ہوتا ہے،
پاکستان سپر لیگ کو کرکٹ بورڈ سے الگ کرنے کے معاملے پر سیاست نہ کی جائے۔ انہوں نے کہاکہ پی ایس ایل کو کرکٹ بورڈ سے الگ کرنے کے اقدام کی حمایت کرینگے کیونکہ پی ایس ایل میں ایکسپرٹس کو شامل کیا گیا ہیاگر پرائیوٹ کمپنی فلاپ ہوئی تو پھر معاملے کا جائزہ لینگے۔ وفاقی وزیر نے مزید کہاکہ قومی کرکٹ ٹیم بہتری کی طرف جا رہی ہے، آسٹریلیا کیخلاف پہلے ٹیسٹ میں کھلاڑیوں کو کھیل قابل دید تھا امید ہے دوسرے ٹیسٹ میں پاکستان بہتر کھیل پیش کرئے گا۔
ایک سوال کے جواب میں ریاض پیر زادہ کا کہنا تھا کہ جمہوریت کے دعویدار ملک جنگ کے بجائے کھیلوں کے میدان میں پاکستان سے مقابلہ کریں ، قومی جونیئر ہاکی ٹیم کو جونیئر ہاکی ورلڈ کپ سے نکالنے کے معاملے پر مشیر خارجہ سرتاج عزیز سے ملاقات کے بعد معاملے کو عالمی فورم پر اٹھائیں گے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ سال2017 پاکستان میں بین الاقوامی کھیلوں کی بحالی کا سال ہو گاجبکہ پاکستان میں خواتین سپورٹس کے حوالے سے حکومت بہت پیچھے ہیجس پر توجہ دی جائے گی۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…