یہ بہت خطرناک ہے۔۔ پاکستان کے اس کھلاڑی سے ذرا بچ کر رہنا ۔۔ آسٹریلوی کرکٹ ٹیم میں ریڈ الرٹ جاری

25  دسمبر‬‮  2016

میلبورن (مانیٹرنگ ڈیسک) آسٹریلوی ٹیم نے میلبورن ٹیسٹ کیلئے پاکستانی لیگ اسپنر یاسر شاہ کو خطرناک قرار دے دیا جبکہ مڈل آرڈر بیٹسمین اسد شفیق ٹیم کی کامیابی کے لئے پرعزم ہیں۔تفصیلات کے مطابق آسٹریلوی ٹیم کے کوچ ڈیرن لیہمن اور کپتان اسٹیون اسمتھ نے اپنے کھلاڑیوں کو خبردار کردیا ہے کہ میلبورن میں یاسرشاہ آسٹریلوی ٹیم کیلیے مشکلات کھڑی کرسکتے ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ میلبورن کے گراؤنڈ میں وکٹ ٹرن ہوتی ہے۔ اس میں یاسر شاہ کا کردار اہم ہوسکتا ہے۔ کھلاڑیوں کو بہت محتاط ہوکر کھیلنا ہوگا۔یاسر خطرناک بولر ہیں وہ وکٹیں لینا جانتے ہیں ہم انہیں آسان نہیں لے سکتے۔ دریں اثناء برسبین ٹیسٹ کے ہیرو اور پاکستان کے مڈل آرڈر بیٹسمین اسد شفیق نے کہا ہے کہ ہم دوسرے میچ کی اہمیت جانتے ہیں ہماری ٹیم صرف جیت کیلئے میدان میں اترے گی۔انہوں نے کہا کہ آسٹریلیا کے خلاف باکسنگ ڈے ٹیسٹ کیلئے بہت پرجوش ہیں۔ انہیں امید ہے کہ ٹیم دوسرے ٹیسٹ میں اچھا کھیل پیش کرے گی۔اسد شفیق نے لیگ اسپنر یاسر شاہ کی بھی تعریف کی اور کہا کہ میلبورن کی کنڈیشنز میں وہ آسٹریلیا کیلئے مشکل بولر ثابت ہوں گے۔ادھر کیوریٹر نے بیٹسمینوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کردی۔ کہتے ہیں کہ پہلا سیشن سکون سے کھیلیں تو پھر بیٹنگ کرنا آسان ہوجائے گی۔ جلد بازی نقصان دے سکتی ہے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…