’’ہے جذبہ جنوں تو ہمت نہ ہار‘‘ پاکستان کرکٹ ٹیم دنیا کے سب سے بڑے ریکارڈ کے قریب پہنچ گئی

26  اکتوبر‬‮  2016

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان گذشتہ نو سال سے ہوم ٹیسٹ سیریز میں ناقابل شکست ہے، ویسٹ انڈیز کیخلاف دوسرا ٹیسٹ جیت کر پاکستان نے مصباح الحق کی کپتانی میں دسویں سیریز بھی اپنے نام کرلی۔ شارجہ ٹیسٹ جیت کر پاکستان تینوں سیریز میں کلین سوئپ کرنے والا پہلا ملک بن جائے گا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم گزشتہ نوسال سے کوئی ہوم ٹیسٹ سیریز نہیں ہاری، ابوظہبی میں پاکستان کی ویسٹ انڈیز کے تینوں فارمیٹ میں مسلسل دسویں فتح ہے۔ انگلینڈ کیخلاف آخری ون ڈے میں کامیابی کے بعد سے پاکستان تاحال کوئی میچ نہیں ہارا۔ ویسٹ انڈیز کیخلاف ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے سیریز میں وائٹ واش کے بعد شاہینوں کے پاس ٹیسٹ میں بھی وائٹ واش کا نادر موقع ہے۔ شارجہ ٹیسٹ جیت کر پاکستان تینوں سیریز میں کلین سوئپ کرنے والا پہلا ملک بن جائے گا۔ مصباح کی کپتانی میں پاکستان نے ایک اور ہوم سیریز اپنے نام کی۔ شاہینوں نے مصباح الحق کی قیادت میں دسویں سیریز جیتی۔ مصباح الحق غیر ملکی سرزمین پر سب سے زیادہ ٹیسٹ جیتنے والے کپتان بن گئے۔ مصباح الحق نے چوبیس ٹیسٹ میچز میں پاکستان کو فتح دلوائی اورتمام ہی میچ ملک سے باہرکھیلے۔ پاکستان دوہزار سات سے ہوم ٹیسٹ سیریز میں ناقابل شکست ہے۔ آخری بار نو سال قبل پاکستان کو جنوبی افریقہ کے ہاتھوں ٹیسٹ میچ میں شکست ہوئی تھی۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…