مجھے میچ سے قبل بالکل اندازہ نہیں تھا کہ میں کونسا ریکارڈ بنانے جا رہا ہوں؟ میڈیا پر چلنے والی خبروں سے معلوم ہوا کہ ۔۔

17  اکتوبر‬‮  2016

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں تیز ترین 100 وکٹیں حاصل کرنے والے ایشین کرکٹر کا اعزاز حاصل کرنے والے پاکستانی لیگ اسپنر یاسر شاہ نے کہا ہے کہ وہ یہ سنگ میل عبور کرکے بہت زیادہ خوشی محسوس کررہے ہیں۔اپنے ایک انٹرویو میں یاسر شاہ نے کہا کہ یہ ان کے لیے قابل فخر لمحہ ہے اور اب ان کی توجہ پاکستان کی جیت پر مرکوز ہے۔یاسر شاہ نے اس بات کا اعتراف کیا کہ میچ سے قبل نہیں اندازہ نہیں تھا کہ وہ اس ریکارڈ کے قریب ہیں اور انہیں میڈیا پر چلنے والی خبروں سے معلوم ہوا کہ وہ یہ اعزاز حاصل کرنے والے ہیں۔یاسر شاہ نے تیز ترین 100 وکٹیں مکمل کرکے بھارت کے اسپنر روی چندرن ایشون کا ریکارڈ توڑا، پاکستانی لیگ اسپنر نے ریکارڈ اپنے نام کرنے کے بعد بھارتی اسپنر کا بھی شکریہ ادا کیا جنہوں نے میچ سے قبل اپنے ٹوئیٹ میں یاسر شاہ کے لیے نیک تمناں کا اظہار کیا تھا۔یاسر شاہ نے کہا کہ جب کوئی آپ کی تعریف کرتا ہے تو اس سے بہت زیادہ حوصلہ ملتا ہے اور مجھے روی چندرن ایشون کا پیغام سن کر بہت خوشی ہوئی تھی۔
لیگ اسپنر نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والے کرکٹ میچز ہمیشہ ہی دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کے لیے اہمیت کے حامل ہوتے ہیں اور جب بھی مجھے بھارت کے خلاف کھیلنے کا موقع ملا تو بہترین کارکردگی دکھانے کی کوشش کروں گا۔واضح رہے کہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دبئی میں ہونے والا ٹیسٹ میچ کئی اعتبار سے تاریخی اہمیت کا حامل ہے۔یہ ٹیسٹ میچ ڈے نائٹ ہے جبکہ اس میں گلابی گیند استعمال کی جارہی ہے۔پہلی اننگز میں پاکستانی بیٹسمین اظہر علی نے ٹرپل سنچری اسکور کرکے اس میچ کو یاد گار بنایا تھا اور اب یاسر شاہ نے تیز ترین 100 وکٹیں مکمل کرکے نئی تاریخ رقم کردی۔اس کے علاوہ میچ میں پاکستان کی پوزیشن بھی مستحکم ہے اور اس کے پاس یہ میچ جیت کر سیریز میں برتری حاصل کرنے کا موقع موجود ہے۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…