یاسر شاہ نے بھارتی سپنرایشون سے اہم ریکارڈ چھین لیا

17  اکتوبر‬‮  2016

دبئی(آئی این پی)قومی کرکٹ ٹیم کے لیگ سپنر یاسر شاہ ٹیسٹ میچوں میں وکٹوں کی تیز ترین سنچری کرنے والے پہلے ایشیائی اور دنیا کے دوسرے گیند باز بن گئے ہیں۔دبئی انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں ویسٹ انڈیز کیخلاف کھیلے جا رہے ڈے اینڈ نائٹ میچ میں قومی کھلاڑیوں کی جانب سے ریکارڈ پر ریکارڈ بنانے کا سلسلہ جاری ہے۔ میچ کے چوتھے روز لیگ سپنر یاسر شاہ نے ٹیسٹ میچوں میں 100 وکٹیں مکمل کر لی ہیں۔ یاسر شاہ نے 17ویں میچ میں وکٹوں کی تیز ترین سنچری بنائی۔ یاسر شاہ ٹیسٹ میچوں میں وکٹوں کی تیز ترین سنچری کرنے والے پہلے ایشیائی گیند باز بن گئے ہیں۔ اس سے پہلے یہ ریکارڈ بھارتی گیند باز روی چندرن ایشوین کے پاس تھا۔ بھارت کے روی چندرن ایشوین نے 18 ٹیسٹ میچوں میں وکٹوں کی سنچری بنائی تھی۔ اس سے قبل لیجنڈ کھلاڑی ٹرنر، سڈنی بارنز اور گرِمٹ یہ سنگ میل عبور کر چکے ہیں۔ دوسری جانب 16 ٹیسٹ میں تیزترین وکٹوں کی سنچری کا ریکارڈ انگلینڈ کے جارج لوہمان کے پاس موجود ہے۔ پاکستانی اسپنر یاسرشاہ نے اپنے ٹیسٹ کیرئیر کا آغاز2014 میں آسٹریلیا کے خلاف دبئی میں منعقدہ ٹیسٹ میچ سے کیا تھا۔ جس میں انہوں نے 7 وکٹیں حاصل کیں تھیں، جبکہ پاکستان نے اس میچ میں آسٹریلیا کو 221 رنز سے شکست دی تھی ۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…