کرکٹ کا انوکھاعالمی نظام،پاکستان جلد ہی بڑے اعزاز سے محروم ہوجائیگا،حیرت انگیز انکشافات

24  ستمبر‬‮  2016

لاہور(این این آئی)انوکھارینکنگ نظام،ویسٹ انڈیزکے خلاف کلین سویپ کرکے بھی پاکستان ٹاپ ٹیسٹ پوزیشن کھودے گا،پاکستان کی ٹیسٹ ٹیم اس وقت 111پوائنٹس کے ساتھ آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں ٹاپ پوزیشن پر موجود ہے جو بھارت اورنیوزی لینڈکے مابین کھیلے جانیوالے کانپور ٹیسٹ میں بھارت کی ممکنہ کامیابی کے ساتھ ہی ٹاپ پوزیشن سے محروم ہوجائے گی۔ایک پوائنٹ کے فرق سے آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں دوسرے نمبرپر موجودبھارتی ٹیم کی ساتویں درجے کی نیوزی لینڈکے خلاف ہوم سیریزکے پہلے ٹیسٹ میں کامیابی اْسے ٹاپ پوزیشن کا مالک بنادے گی جبکہ پاکستان کو دوسرے نمبرپر جانا پڑے گا۔آئی سی سی کے رینکنگ نظام کے مطابق سیریزمیں کسی بھی مارجن سے کامیابی حاصل کرکے بھارت عالمی نمبرون بن جائیگا۔2-0کی کامیابی اْسے 113پوائنٹس جبکہ 3-0 کا کلین سوئپ اْسے 115پوائنٹس کا مالک بنا دے گا۔دوسری جانب،اگر بھارتی ٹیم سیریز جیتنے میں ناکام رہتی ہے یا سیریزکو ڈراکرالیتی ہے تب بھی وہ ایک درجہ تنزلی کا شکار ہوکر تیسرے نمبرپر چلی جائیگی جبکہ کسی بھی مارجن سے شکست بھارت کو چوتھے نمبرپر دھکیل دے گی اور نیوزی لینڈ دو درجے ترقی کرکے پانچویں نمبرپرآجائے گا۔بھارت اور نیوزی لینڈکے درمیان تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز 12اکتوبرکو ختم ہوگی جبکہ اس سے قبل ٹاپ پوزیشن کی جنگ میں شریک پاکستان بھی ویسٹ انڈیزکے خلاف5اکتوبر سے یواے ای میں اپنی تین ٹیسٹ کی سیریزکاآغاز کرچکاہوگا۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…