ٹیسٹ سیریز برابر ہو نے کے بعد انگلش کپتان نے فیصلہ کن میچ کا چیلنج کر دیا جواب میں مصبا ح الحق نے ایسا کرارا جواب دیا کہ سب حیران رہ گئے

26  اگست‬‮  2016

لاہور(آئی این پی)قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے انکشاف کیا ہے کہ انگلینڈ کیخلاف آخری ٹیسٹ کے بعد انگلش کپتان الیسٹر کک کو مذاق میں ٹیسٹ سیریز کا فیصلہ کرنے کیلئے فیصلہ کن ٹیسٹ کھیلنے کا کہاتھا ۔ورلڈ نمبر ون بننا ہمارے لیے ورلڈ کپ جیتنے جیسا ہے ، ٹیم کی فائٹنگ سپرٹ کی مثال نہیں ملتی،شکست کے بعددبا ؤمیں آنے کی روایت بدل دی ہے، نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کے ٹورز مشکل ہیں جس کے لیے بھرپور تیاری کرنا ہوگی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قومی ٹیم کے ٹیسٹ کپتان کا کہنا تھا کہ انہوں نے اوول ٹیسٹ میں فتح کے ساتھ ٹیسٹ سیریز 2-2 سے برابر کرنے کے بعد اپنے برطانوی ہم منصب الیسٹر کک کو فیصلہ کن ٹیسٹ میچ کھیلنے کا کہا تھا جس پر الیسٹر کک نے ازراہ مذاق پوچھا کہ آپ لارڈز پر کھیلیں گے یا اوول پر ؟،میں نے انہیں جواب دیا کہ ہم آپ کو اوول اور ایجبیسٹن پر بھی ہرا سکتے ہیں ۔
مصباح الحق کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کی قیادت کے سفر کا آغازڈرامائی انداز میں ہوا ،نمبر ون ٹیم بننے کا علم ہونا بھی میرے لیے ڈرامائی صورتحال ہے ،ورلڈ نمبر ون بننا ہمارے لیے ورلڈ کپ جیتنے جیسا ہے ، ٹیم کی فائٹنگ سپرٹ کی مثال نہیں ملتی ،انگلینڈکے خلاف سیریز اس کی سب سے بڑی مثال ہے ۔مصباح کا کہنا تھا کہ اوول ٹیسٹ صلاحیتیوں کااصل امتحان تھااور ہم نے شکست کے بعددبا میں آنے کی روایت بدل دی ہے ،اوول ٹیسٹ سے پہلے کھلاڑیوں کو14 اگست پر میچ جیتنے کا کہاتھا۔ٹیسٹ کپتان کا مزید کہنا تھا کہ نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کے ٹورز مشکل ہیں جس کے لیے بھرپور تیاری کرنا ہوگی۔



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…