دوسرا ٹیسٹ،انگلینڈ کی ٹیم کی فتح کا رازسامنے آگیا

25  جولائی  2016

مانچسٹر (آئی این پی)لارڈز ٹیسٹ میں شکست کے بعد انگلینڈ نے پاکستان کے سابق آف اسپنر ثقلین مشتاق کی خدمات طور پر حاصل کیں۔ دوسرا کے موجد ٹپس سے عارضی معاہدہ انگلش ٹیم کے لئے فتح گرثابت ہوئی۔لارڈز میں پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں میزبان انگلینڈ کو شکست کا سامنا کرناپڑا۔ لیگ اسپنر یاسرشاہ کا جادو سرچڑھ کر بولا۔ جن کی میچ میں دس وکٹوں نے کرس ووکس کی گیارہ وکٹوں کو پیچھے چھوڑ دیا۔ یاسرشاہ نے انگلینڈ کے خلاف تین ٹیسٹ میں پچیس کھلاڑی میدان بدر کئے۔اولڈ ٹریفرڈ میں جاری دوسرے ٹیسٹ سے قبل ای سی بی نے دوسرا کے خالق پاکستان کے سابق مایہ ناز آف اسپنر ثقلین مشتاق کی خدمات حاصل کیں۔ سابق آف اسپنر سے عارضی معاہدہ انگلینڈ کے لئے فتح کی کنجی ثابت ہوا۔ ماضی کے اسپن جادوگر نے انگلش کھلاڑیوں کو پاکستان لیگ اسپن اسٹار سے نمنٹے کے گر بتائے۔ثقلین مشتاق کے بتائے گر اتنے کارگر ثابت ہوئے کہ انگلش بیٹسمینوں نے دواننگز میں صرف نو وکٹیں گنوا کرسات سوتیرہ رنز اسکور کرڈالے۔ جوروٹ دوسوچون اوراکہتر، کپتان ایلسٹرکک ایک سوپانچ اور چھہتر رنز کے علاوہ کرس ووکس اور بین اسٹوکس نے نصف سنچریاں بنائیں۔ پہلے ٹیسٹ کے مین آف دی میچ یاسرشاہ کے ہاتھ دوسوباہتر رنز کی پٹائی کے بعد ایک ہی وکٹ آسکی۔ثقلین نے چوتھے دن کے میچ سے قبل انگلش آف اسپن آل رانڈر معین علی کو ٹپس دیں۔ جن سے فائدہ اٹھاتے ہوئے معین علی محمد حفیظ اور یونس خان کی قیمتی وکٹیں لینے میں کامیاب ہوگئے۔



کالم



اللہ کے حوالے


سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…