روزہ رکھ کر بھی مصباح الحق اور یونس خان کیا کچھ کرتے رہے، ہیڈ کوچ مکی آرتھرششدر

26  جون‬‮  2016

لندن(این این آئی)پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے کہاہے کہ کھلاڑیوں کی جانب سے روزے کی حالت میں کئی کئی گھنٹے کی سخت ٹریننگ میں حصہ لینا قابل تعریف ہے۔برطانوی اخبار کو انٹرویو میں ہیڈ کوچ مکی آرتھرنے کہا کہ مصباح الحق اور یونس خان کی جانب سے درخواست کی گئی تھی کہ وہ اپنی عبادت کو اپنی تربیت پر اثر انداز نہیں ہونے دیں گے اس لئے انہیں اجازت دی جائے کہ کھیل کے ساتھ اپنی عبادات کو بھی جاری رکھ سکیں۔ رمضان المبارک میں روزے رکھ کر کھلاڑیوں کا سخت ٹریننگ میں حصہ لینا ان کیلئے بہت حیران کن تھا اور وہ اس سے بہت متاثر ہوئے ہیں۔ہیڈ کوچ کے مطابق 2010 کی تلخ یادوں کو بھلانے اور اس کے ازالے کیلئے پوری ٹیم سخت محنت کررہی ہے اور انگلینڈ کوشکست سے دوچار کرنے کو تیار ہے ۔ مصباح الحق کی قیادت میں پوری ٹیم متحد ہے اور ٹیم میں بے مثال اور اعلیٰ صلاحیتوں کے مالک کھلاڑی موجود ہیں جو اپنے منفرد کھیل اور انداز کی بدولت کھیل کا پانسہ پلٹ سکتے ہیں۔ امید ہے کہ انگلینڈ کے خلاف ہونے والی سیریز دلچسپ اور بہترین ہوگی



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…