کرپشن الزامات ‘ بھارتی بورڈ نے اسد روف کونوٹس جاری کردیا

25  دسمبر‬‮  2015

ممبئی(ویب ڈیسک) بھارتی کرکٹ بورڈ نے پاکستانی امپائر اسد روف کو کرپشن الزامات پر نوٹس جاری کردیا،گذشتہ روز ممبئی میں بی سی سی آئی کی ڈسپلنری کمیٹی کا اجلاس ششانک منوہر کی صدارت میں ہوا جس میں بورڈ کے اینٹی کرپشن یونٹ سربراہ روی سوانی بھی موجود تھے۔اس موقع پر اسد رو¿ف کے معاملے کا جائزہ لیا گیا جنھیں ممبئی پولیس اپنی چارج شیٹ میں ’اشتہاری ملزم‘ قرار دے چکی اور انھیں پوچھ گچھ کے لیے اپنے سامنے دیکھنا چاہتی ہے۔ اسد رو¿ف انڈین پریمیئر لیگ میں کرپشن الزامات لگنے کے بعد بھارت سے ایسے گئے کہ واپسی کا راستہ ہی بھول چکے، انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے بھی انھیں تب سے بھلا دیا ہے۔اسی وجہ سے ان کا امپائرنگ کیریئر بدنامی کے اندھیروں میں ڈوب کر رہ گیا۔ اسد روف ہمیشہ ہی اپنی معصومیت پر بضد رہے اور اپنے خلاف کرپشن کے شواہد سامنے لانے کا مطالبہ کرتے رہے ہیں۔ اب بھارتی کرکٹ بورڈ نے انھیں بھیجے گئے اپنے تازہ نوٹس میں کہاکہ وہ آئی پی ایل اسپاٹ فکسنگ کیس میں خود پر عائد الزامات پر جواب پیش کریں۔ڈسپلنری کمیٹی میں فکسنگ کیس کے ایک اور کردار کرکٹر اجیت چنڈیلا بھی شریک ہوئے تاہم ان کے اور ساتھی کھلاڑیوں کو آئی پی ایل میں فکسنگ کے لیے اکسانے والے شاہ کے بارے میں فیصلہ پانچ جنوری تک موخر کردیا گیا۔



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…