اسپنر بلال آصف کا باﺅلنگ ایکشن مشکوک قرار دیدیا گیا

6  اکتوبر‬‮  2015

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان کرکٹ کے لیے ایک اور بری خبر، زمبابوے کے خلاف تیسرے ایک روزہ میچ کے بہتر کھلاڑی اف سپنر بلال آصف کے باﺅلنگ ایکشن کو مشکوک قرار دے دیا گیا ہے۔سعید اجمل، محمد حفیظ اور اب بلال آصف چودہ ماہ کے اندر پاکستان کے تیسرے آف سپنر کے باﺅلنگ ایکشن کو مشکوک قرار دیے دیا گیا ہے۔زمبابوے کے خلاف تیسرے ایک روزہ میں بلال آصف نے عمدہ آل راونڈ پرفارمنس کا مظاہرہ کیا۔ انہوں نے اپنی آف سپن باﺅلنگ سے پانچ بیٹسمینوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔میچ کے اختتام پر میچ آفیشلز نے بلال آصف کے باولنگ ایکشن کو میچ ریفری انگلینڈ کے جیو کس کو رپورٹ کیا جس کے بعد باوﺅلنگ ایکشن کی ویڈیو دیکھنے کے بعد بلال آصف کے باﺅلنگ ایکشن کو مشکوک قرار دے دیا گیا۔ بلال آصف کے باولنگ ایکشن کے حوالے سے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل جلد باضابطہ طور پر تفصیلات سے آگاہ کرے گی۔ پاکستان کے آف اسپنر آصف بلال نے زمبابوے کےخلاف ون ڈے انٹرنیشنل میں بہترین بالنگ پرفارمنس دیتے ہوئے 25رنز کے عوض 5کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا تھا، بلال آصف دنیا کے پہلے اسپنر ہیں جنہوں نے اپنے دوسرے ہی دن ڈے انٹر نیشنل میں پانچ وکٹیں حاصل کرنے کا منفرد کارنامہ انجام دیا۔ون ڈے انٹرنیشنل میں بیس اسپنرز ایسے ہیں جنہوں نے ون ڈے میچ میں پانچ کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا ہے۔لیکن کسی بولر نے یہ اعزاز اپنے دوسرے میچ میں حاصل نہیں کیا۔



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…