جنوبی افریقہ نے بھارت کوآوٹ کرکے تاریخ رقم کردی

5  اکتوبر‬‮  2015

اسلام آباد (نیوزڈیسک ) جنوبی افریقہ اوربھارت کے درمیان دوسرے ٹی 20 میچ میں جنوبی افریقہ نے بھارتی ٹیم کابھرکس نکال دیا، باﺅلرز نے بھارتی بیٹسمینوں کو ا 92 رنز پرآوٹ کردیا،یہ ٹی 20میچ میں بھارت کاکم ترین سکورہے ۔ بھارت پہلی وکٹ 28 کے مجموعی سکور پر گری جس کے بعد ”لائن“ ہی لگ گئی اور بلے باز کریز پر محض ”حاضری“ دینے ہی آئے۔ بھارت کی جانب سے روہت شرما اور سریش رائنا 22 رنز بنانے میں کامیاب ہو سکے جبکہ 4 بلے باز کوئی سکور بنائے بغیر ہی پویلین لوٹ گئے اور یوں بھارتی ٹیم ٹی 20 کرکٹ کی تاریخ میں اپنے دوسرے کم ترین سکور پر آﺅٹ ہو گئی۔ اس سے قبل بھارتی ٹیم آسٹریلیا کے خلاف کم ترین سکور 74 پر آﺅٹ ہو چکی ہے۔ جنوبی افریقہ کی جانب سے مورکل نے 3 جبکہ عمران طاہر اور موریس نے 2,2 وکٹیں حاصل کیں۔اس میچ کے بعد بھارتی ٹیم مزیدمشکلات کاشکارہوگئی ہے ۔



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…