پاکستان کے لیے سب کچھ چھوڑ سکتا ہوں، وسیم اکرم

11  ستمبر‬‮  2015

لاہور(نیوز ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے کہا ہے کہ ان کی اولین ترجیح پاکستان ہے جس کے لیے وہ سب کچھ چھوڑ سکتے ہیں۔قذافی اسٹیڈیم لاہور میں میڈیا سے بات کرت ہوئے وسیم اکرم نے کہا کہ پاکستان سپر لیگ کے انعقاد سے قومی کرکٹرز میں مثبت تبدیلیاں آئیں گی اور فوری طور پر اس کا موازنہ انڈین پریمیئر لیگ سے کرنا درست نہیں کیونکہ آئی پی ایل شروع ہوئے 8 برس ہوچکے ہیں جب کہ پی ایس ایل ابھی کا ابھی آغاز ہے، پاکستان سپر لیگ جیسے جیسے آگے بڑھےگی اس میں کرکٹ کے بڑے نام نظر آئیں گے اور اب بھی اس میں اینجیلو میتھیوز اور لیستھ ملینگا جیسے اہم کھلاڑیوں نے کھیلنے میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔
سابق کپتان کا کہنا تھا کہ انہوں نے متحدہ عرب امارات میں ہونے والی ماسٹر لیگ سے معاہدہ ضرور کیا ہے تاہم میں پاکستانی کرکٹ کے لئے سب کچھ چھوڑ سکتا ہوں کیونکہ میرا مقصد پیسہ کمانا نہیں بلکہ اپنی خدمات قوم کو فراہم کرنا ہے، اور میری اولین ترجیح اپنے ملک کی مدد کرنا ہے۔واضح رہے کہ پی سی بی نے سابق ٹیسٹ کرکٹرز رمیز راجہ اور وسیم اکرم کو پاکستان سپر لیگ کا ایمبیسڈرز مقرر کیا ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے یہ سپر لیگ آئندہ سال قطر کے شہر دوحا میں منعقد کروانے کا اعلان کیا ہے جس میں امید کی جارہی ہے کہ غیر ملکی کرکٹرز کی بڑی تعداد اس لیگ میں شرکت کرے گی۔



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…