مارٹینا ہنگز اور ثانیہ مرزا کی جوڑی نے ومبلڈن ویمن ڈبلز ٹائٹل جیت لیا

12  جولائی  2015

لندن(نیوزڈیسک) سوئزر لینڈ کی سابق عالمی نمبر ایک مارٹینا ہنگز اور بھارت کی ثانیہ مرزا کی جوڑی نے ومبلڈن ویمن ڈبلز ٹائٹل جیت لیا، مارٹینا نے اٹھارہ سال بعد ٹینس کے قدیم ترین گرینڈ سلم کا ٹائٹل اپنے نام کیا۔خواتین ڈبلز کا ٹائٹل جیتنے کے لئے مارٹینا ہنگز کو اپنی ساتھی ثانیہ مرزا کے ہمراہ روس کی جوڑی 27 سالہ ایکاترینا ماکاروا اور 28 سالہ الینا ویسنینا کو شکست دی۔اس سے قبل روسی جوڑی ایلینا ویسنینا نے پہلا سیٹ 7-5سے جیت کر خطرے کی گھنٹی بجا دی تھی ۔ایک سیٹ کے خسارے میں جانے کے باوجود مارٹینا نے ہمت نہ ہاری، اپنی ساتھی ثانیہ کے ہمراہ اگلے دونوں سیٹ کو کامیابی سے اپنے نام کرلیا۔ فائنل کا آغاز صاف موسم میں ہوا تھا مگر 2 گھنٹے اور 30 منٹ کے بعد اس کا اختتام فلڈ لائٹس میں ہوا۔ویمبلڈن ویمنز ڈبل کے فائنل میں ہندوستان اور سوئزر لینڈ کی جوڑی نے روسی جوڑی کو 7-5، 6-7 ، 5-7 سے شکست دی۔مارٹینا کا یہ تیسرا اور ثانیہ کا پہلا گرانڈ سلام ٹائٹل ہے۔فائنل جیتنے کے بعد صحافیوں سے گفتگو میں مارٹینا ہنگز نے کہا کہ مجھے لگتا ہے ایک بار پھر مجھے زندگی ملی ہے، مگر 17 سال بعد ایک بار پھر جیتنا اور ویمبلڈن کے کورٹ میں کھیلنا تمام امیدوں سے برتر احساس ہے۔ثانیہ مرزا نے کہا کہ یہ ایک نہایت خوش کن احساس ہے کہ جب ویمبلڈن کے کورٹ میں کامیاب ہوں اور تمام تماشائی آپ کو داد دیں، مگر ایک ہندوستانی کی حیثیت سے میں میرے خیال میں یہاں خود کو تھوڑا ہندوستانی ہی کہوں گی۔ انگلینڈ میں بہت سے ہندوستانی بستے ہیں اور ان کی سپورٹ پر شکر گزار ہوں۔



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…