قومی ٹیم کے دمبولا میں ڈیرے، ہفتے کو پہلا ون ڈے

9  جولائی  2015

دمبولا(نیوز ڈیسک) سری لنکا کو ٹیسٹ سیریز میں شکست دینے کے بعد قومی ون ڈے سکواڈ میں دمبولا میں ڈیرے ڈال لئے ہیں، پاکستان اور سری لنکا کے درمیان5 ون ڈے میچوں کی سیریز کا آغاز ہفتے سے ہو گا۔ میچ دمبولا رنگیری سٹیڈیم میں کھیلا جائےگا۔ اظہرعلی پاکستانی ٹیم کی قیادت کریں گے۔پاکستان سری لنکا کو اس کے ہوم گراﺅنڈ پر 9 سال کے بعد کوئی ٹیسٹ سیریز ہرانے میں کامیاب ہوا جب کہ اگر اظہرالیون کو کامیابی ملی تو ون ڈے سیریز میں بھی یہ نو سال بعد فتح ہو گی۔ اس سے قبل 2006 میں پاکستان نے انضمام الحق کی قیادت میں سری لنکا کو ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز میں شکست دی تھی۔ اس کے بعد پاکستان نے سری لنکا میں 3 ٹیسٹ اور 2 ون ڈے سیریز کھیلیں اور ہار بار قومی ٹیم کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔بطور کپتان اظہر علی کی یہ تیسری ون ڈے سیریز ہو گی۔ وہ اب تک دو ون ڈے سیریز میں ٹیم کی قیادت کر چکے ہیں۔ پہلی سیریز بنگلہ دیش کے خلاف تھی جس میں قومی ٹیم کو شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا جب کہ ہوم گراﺅنڈ پر پاکستان نے زمبابوے کو زیر کیا۔ ٹیسٹ سیریز میں کامیابی کے باوجود پاکستانی ٹیم ون ڈے سیریز کےلئے فیورٹ قرار نہیں دی جا سکتی کیونکہ پاکستان کی ٹیسٹ ٹیم مصباح الحق اور یونس خان جیسے سینئر کھلاڑیوں کے ساتھ میدان میں اتری تھی جب کہ سری لنکن ٹیسٹ سکواڈ ناتجربہ کار تھا۔ ون ڈے میں صورتحال اس کے برعکس ہے اور پاکستان کے ناتجربہ کار سکواڈ کو تجربہ کار سری لنکن ٹیم سے مقابلہ کرنا ہوگا۔



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…