یاسر شاہ سے ٹیسٹ رینکنگ میں چوتھی پوزیشن چھننے کا خدشہ

9  جولائی  2015

لاہور(نیوز ڈیسک) پاکستانی لیگ سپنر یاسر شاہ نے سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے ٹیسٹ رینکنگ میں چوتھی پوزیشن حاصل کر لی ہے لیکن ان سے یہ پوزیشن چھننے کا خدشہ ہے۔ یاسر شاہ نے سری لنکا کے خلاف 3 ٹیسٹ میچوں میں 24 وکٹیں حاصل کی اور یوں وہ کیریئر میں صرف 10 میچ کھیل کر عالمی نمبر چار بننے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔ رینکنگ میں ان سے اوپر اس وقت تین بولرز ہیں۔ جنوبی افریقہ کے فاسٹ بولر ڈیل سٹین نے 905 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کر رکھی ہے جب کہ انگلینڈ کے جیمز اینڈرسن 824 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔ نیوزی لینڈ کے ٹرینٹ بولٹ 814 پوائنٹس کے ساتھ تیسری پوزیشن پر ہیں۔ پاکستان کے یاسر شاہ کے 810 پوائنٹس ہیں اور وہ چوتھے نمبر پر ہیں۔ رینکنگ میں آسٹریلیا کے مچل جونسن 803 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں اور انگلینڈ کے سٹوارٹ براڈ 782 پوائنٹس کے ساتھ چھٹے نمبر پر ہیں۔ ان دنوں بولرز کے پاس موقع ہے کہ وہ رینکنگ میں یاسر شاہ کو پیچھے دھکیل کر اگلی پوزیشنز پر آ جائیں۔انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان ایشز سیریز شروع ہو چکی ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان پانچ میچ کھیلے جائیں گے۔ ایسے میں آسٹریلیا کے مچل جونسن اور انگلینڈ کے سٹوارٹ براڈ دونوں کے پاس موقع ہے کہ وہ ان میچوں میں اچھی کارکردگی دکھا کر یاسر شاہ کو اس پوزیشن سے محروم کردیں۔



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…