رافیل نڈال مجھ سے زیادہ شور مچاتا ہے‘ وکٹوریا ایزارینکا

8  جولائی  2015

لندن(نیوز ڈیسک) بیلاروس کی ٹینس سٹار وکٹوریا ایزارینکا کا کہنا ہے کہ میچ کے دوران ان کے چِلانے کا معاملہ اب ختم ہونا چاہئے، بہت سے کھلاڑی ٹینس کھیلتے ہوئے چِلاتے ہیں اور اسے کوئی اہم معاملہ نہیں ہے۔ واضح رہے کہ ٹینس میں جب کھلاڑی شاٹ کھیلتے ہیں تو انہیں خاصی توانائی صرف کرنا پڑتی ہے، ایسے میں کھلاڑیوں کے منہ سے بھی زوردار آواز نکلتی ہے۔ خواتین میں وکٹوریا ایزارینکا اور ماریا شراپووا اس حوالے سے بدنام ہیں تو مردوں میں رافیل نڈال اور اینڈی مرے بھی کافی زور دار طریقے سے آوازیں نکالتے ہیں۔ وکٹوریا ایزارینکا ومبلڈن کے کوارٹر فائنل میں سرینا ولیمز سے ہار گئیں۔ میچ کے بعد پریس کانفرنس میں جب ان سے پھر اسی حوالے سے سوال کیا گیا تو وہ غصے میں آ گئیں۔ انہوں نے کہا کہ جب دو پلیئرز کورٹ میں کھیلتے ہیں تو میڈیا کو چاہئے کہ ان کے کھیل پر توجہ دے۔ یہ سوال بہت بار کیا جا چکا ہے اور میں بار بار اس پر جواب دے کر تھک چکی ہیں، ایسے فضول سوالات اب چھوڑ دینے چاہئیں۔ میں پریکٹس سیشن میں تھی جب ساتھ والے کورٹ میں رافیل نڈال پریکٹس کر رہے تھے اور وہ مجھ سے زیادہ زور سے چلا رہے تھے لیکن صرف لڑکیوں کے حوالے سے ہی اس بات کا بتنگڑ بنا دیا جاتاہے ۔



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…