خواتین فٹبال میچ نے ٹی وی کے ریکارڈ توڑ دئیے

8  جولائی  2015

نیویارک (نیوز ڈیسک)خواتین فٹبال کے عالمی ورلڈ کپ کا فائنل امریکہ میں سب سے زیادہ دیکھا جانے والا فٹبال میچ بن گیا ۔نیلسن ریٹنگ کمپنی کے مطابق امریکہ اور جاپان کے درمیان اتوار کو کھیلے جانے والا فائنل 25 لاکھ سے زیادہ ناظرین نے ملاحظہ کیا اس سے قبل یہ ریکارڈ 2014 کے برازیل میں کھیلے جانے والے ورلڈ کپ میں امریکہ اور پرتگال کے میچ کا تھا جس کو 18 لاکھ لوگوں نے امریکہ میں دیکھا۔جاپان اور امریکہ کے اس مقابلے کو دیکھنے والے لوگوں کی تعداد ایک موقعے پر 30 لاکھ سے تجاوز کر گئی تھی۔ امریکی کھلاڑی کارلی لویڈ نے میچ میں ایک 13 منٹ کے وقفے میں شاندار ہیٹ ٹرک کر کے اپنی ٹیم کو فائنل جتانے میں اہم کردار ادا کیا۔1991 اور 1999 میں فتح کے بعد یہ امریکی خواتین فٹبال ٹیم کی کسی ورلڈ کپ میں تیسری جیت ہے۔کینیڈا کے شہر وینکوور میں کھیلے جانے والے اس میچ نے ’بگ برادر ‘ اور سلیبریٹی فیملی فیوڈ‘ جیسے امریکی ٹی وی کے بڑے بڑے ’برینڈڈ‘ پروگراموں کو مات دے کر سب سے زیادہ ریٹنگ حاصل کر لی۔دوسری جانب برطانیہ میں اس مقابلے میں دلچسپی خاصی کم نظر آئی جہاں صرف پانچ لاکھ، یا ٹی وی دیکھنے والے 13 فیصد افراد نے میچ دیکھا۔ اس سے چار دن قبل اسی ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل میں برطانیہ کا مقابلہ 17 لاکھ لوگوں نے دیکھا جو کل ٹی وی دیکھنے والوں کا 33 فیصد حصہ تھا۔



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…