یونس خان نے سنیل گواسکر سے ورلڈ ریکارڈ چھین لیا

7  جولائی  2015

لاہور(نیوز ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے مایہ نازبیٹسمین یونس خان نے بھارتی سٹار کھلاڑی سنیل گواسکر سے ورلڈ ریکارڈ چھین لیا،ٹیسٹ میچوں کی تاریخ میں چوتھی اننگز میں سب سے زیادہ سنچریاں بنانے کا سنیل گواسکر کاچوتھی اننگز میں چار سنچریاں بنانے کا ریکارڈ یونس خان نے پانچ سنچریاں بنا کر توڑ ڈالا، سنیل گواسکر اور یونس خان دونوں نے 33 اننگز میں یہ کارنامہ انجام دیا مگر یونس خان نے ایک سنچری زائد بنائی جبکہ ان کی ایوریج بھی سنیل گواسکر کی ایوریج 58.25کے مقابلے میں 60.59 ہے ۔چوتھی اننگزاوسطاًسب سے زیادہ رنزبنانے والے دنیاکے بہترین کھلاڑی بن گئے۔سری لنکاکے خلاف تیسرے ٹیسٹ میچ میںقومی کرکٹ ٹیم کے مایہ نازبیٹسمین یونس خان نے پالی کیلے ٹیسٹ کے پانچویں اورآخری روز اپنی ٹیم کوفتح دلانے کیساتھ ہی ٹیسٹ میچ کی چوتھی اننگز میں اوسطاً سب سے زیادہ رنز بنانیوالے دنیا کے پہلے کھلاڑی بن گئے،یونس خان نے 39میچوں میں 33مرتبہ چوتھی اننگز کھیلی اور 5سنچریوں اور5 نصف سنچریوں کی مدد سے 60.59کی اوسط سے 1333رنز بنائے، دوسرے نمبر پر انگلینڈ کے بوائے کاٹ نے 58.76کی اوسط سے 1234اورتیسرے نمبر پربھارت کے سنیل گواسکرنے 58.25کی اوسط سے رنز بنائے ہیں۔



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…