واٹر پولو ورلڈ چمپئن شپ کا ٹائٹل سربیا نے جیت لیا

29  جون‬‮  2015

اٹلی (نیوز ڈیسک ) اٹلی میں مردوں کے واٹر پولو ورلڈ چیمپئن شپ کے فائنل میں سربیا نے حریف کروشیا کو شکست دے کر ایونٹ کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔ جبکہ تیسری پوزیشن کیلئے کھیلے گئے میچ میں برازیل نے امریکہ کو ہرادیا۔ سربیا نے واٹر پولو ورلڈ چیمپئن شپ کے فائنل میں روائتی حریف سمجھی جانے والی کروشیا کی ٹیم کو شکست دے کر ایونٹ کی ٹرافی پر قبضہ جما لیا۔ واٹر پولو میں ورلڈ نمبر ون کا درجہ رکھنے والی سربین ٹیم نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف ٹیم کو نو چھ کے سکور سے شکست دی۔ اس جیت کے بعد فاتح ٹیم اولمپکس 2016 کیلئے بھی کوالیفائی کر گئی ہے۔ دوسری جانب ایونٹ میں تیسری پوزیشن کیلئے کھیلے جانے والے میچ میں برازیل اور امریکہ کی ٹیموں میں جوڑ پڑا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلہ دیکھنے کو ملا۔ کھیل کے پہلے تین کوارٹرز میں امریکہ حریف ٹیم پر چھائی رہی لیکن آخری کوارٹر میں برازیل نے شاندار کم بیک کرتے ہوئے امریکہ کو چودہ تیرہ سے ہرا دیا۔



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…