ظہیرعباس کی آئی سی سی کی صدارت کے عہدے پر نامزدگی کی منظوری

25  جون‬‮  2015

دبئی(نیوز ڈیسک) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی نامزد کمیٹی نے سابق پاکستانی کپتان ظہیر عباس کو ا?ئی سی سی کے نئے صدر کے عہدے پر نامزدگی کی منظوری دے دی۔آئی سی سی کے جاری اعلامیئے کے مطابق کرکٹ کی عالمی تنظیم کی سالانہ کانفرنس کے دوران تمام ممبرز نے ظہیرعباس کی ا?ئندہ ایک سال کے لئے ا?ئی سی سی کے صدر کے لئے نام کی منظوری دے دی جس کے بعد وہ ایک سال تک اس عہدے پر فائز رہیں گے جب کہ آئندہ ماہ وہ باقاعدہ طور پر عہدے کا چارج بھی سنبھال لیں گے۔آئی سی سی کی صدارت کے لئے نامزدگی کے بعد ظہیرعباس کا کہنا تھا کہ یہ میرے لئے فخر کی بات ہے کہ مجھے عظیم کھیل کی گورننگ باڈی کا صدر نامزد کیا گیا ہے اور میں ان تمام افراد کا شکر گزار ہوں جنہوں نے مجھ پراعتماد کرتے ہوئے میری حمایت کی اور خاص طور پر پاکستان کرکٹ بورڈ کا جس نے مجھے اس عہدے کے لائق سمجھا۔ ظہیرعباس کا کہنا تھا کہ میری بھرپورکوشش ہوگی کہ ا?ئی سی سی کے ممبرز کے کندھے سے کندھا ملاکر کرکٹ کی ترقی کے لئے کام کیا جائے۔ اس موقع پر ا?ئی سی سی کے چیئرمین سری نواسن نے انہیں نامزدگی پر مبارکباد پیش کی۔واضح رہے کہ سابق پاکستانی کپتان ظہیرعباس نے 1969 سے 1985 تک 78 ٹیسٹ اور62 ایک روزہ میچز میں قومی ٹیم کی جانب سے نمائندگی کی جس کے دوران انہوں نے ٹیسٹ میچز میں 5 ہزار 62 اور ون ڈے میں 2 ہزار 572 رنز بنائے۔ ظہیرعباس اپنے کرکٹ کیرئیر میں 1975، 1979 اور 1983 کا ورلڈ کپ بھی کھیل چکے ہیں جب کہ انہوں نے 14 ٹیسٹ اور13 ایک روزہ میچز میں قومی ٹیم کی قیادت کے فرائض بھی سرانجام دیئے ہیں۔



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…