بنگلہ دیش نے ہندوستان کےخلاف سیریز جیت لی

25  جون‬‮  2015

ڈھاکہ(نیوزڈیسک) ہندوستان نے تیسرے اور آخری ایک روزہ میچ میں بنگلہ دیش کو باآسانی 77 رنز سے شکست دے دی لیکن بنگلہ دیش نے سیریز 2-1 سے اپنے نام کر لی۔بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر پہلے ہندوستان کو بلے بازی کو بیٹنگ کی دعوت دی اور یہ فیصلہ غلط ثابت ہوا۔ہندوستان نے شیکھر دھاون اور کپتان مہندرا سنگھ دھونی کی شاندار بلے باز کی بدولت 317 رنز کا بڑا مجموعہ اسکور بورڈ پر سجایا۔شیکھر دھاون نے 75، دھونی نے 69 رنز بنائے جبکہ سریش رائنا نے 38، امبتی رائیڈو نے 44، روہت شرما 29 اور ویرات کوہلی نے 25 رنز بنا کر ان کا ساتھ نبھایا۔بنگلہ دیش کی جانب سے کپتان مشرفی مرتضیٰ نے تین جبکہ مستفیض الرحمان نے دو وکٹیں حاصل کیں۔318 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بنگلہ دیشی ٹیم شروع سے ہی مشکلات سے دوچار ہو گئی اور وقفے وقفے وکٹیں رہی اور کوئی بھی بلے باز ہندوستانی باو¿لرز کا سامنا نہ کر سکا۔سومیا سرکار 40، صابر رحمان 43، لٹن داس 34، ناصر حسین 32، مشفیق الرحیم 24 جبکہ شکیب الحسن 20 رنز بنا کر پویلین لوٹے۔ بنگلہ دیش کی پوری ٹیم 47ویں اوور میں 240 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ہندوستان کی جانب سے سریش رائنا تین وکٹیں لے کر سب سے کامیاب باو¿لر رہے جبکہ روی چندرہ ایشون اور دھاول کلکرنی نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔سریش رائنا کو آل راو¿نڈر کارکردگی پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا جبکہ تین میچوں میں 13 وکٹیں لینے پر مستفیض الرحمان سیریز کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔تاہم اس شکست کے باوجود ہندوستانی ٹیم کو سیریز میں 2-1 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا جہاں بنگلہ دیش نے پہلے دونوں میچ جیت کر سیریز پہلے ہی اپنے نام کر لی تھی۔



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…