آئی سی سی نے صدارت کیلئے پاکستان کے نامزد سابق کر کٹر ظہیر عباس کو منتخب کر لیا

24  جون‬‮  2015

لاہور (نیوزڈیسک) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی) نے پاکستان کی جانب سے نامزد کیے گئے سابق ٹیسٹ کرکٹر ظہیر عباس کو صدارت کے لیے منتخب کر لیا۔ تفصےلات کے مطابق ویسٹ انڈیز کے شہر بارباڈوس میںانٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے سالانہ اجلاس میں پاکستان کی جانب سے آئی سی سی کی صدارت کے لئے نامزد ظہیر عباس کو کونسل کا صدر منتخب کرلیا گیا ہے۔ بطور آئی سی سی صدر ظہیر عباس کو دوسرے پاکستانی ہونے کا اعزاز حاصل ہے ، ان سے پہلے 2006-2003 میں احسان مانی نے یہ ذمہ داری نبھائی۔ اب 9 سال بعد ظہیر عباس کی باری آئی۔ غیر ملکی دوروں ، کرکٹ پالیسیوں میں صرف تجاویز اور انٹرنیشنل میچوں میں بطور وی آئی پی مہمان شرکت اپنی جگہ مگر سر پر آئی سی سی کی صدارت کا تاج سجنا کوئی چھوٹی بات نہیں ، صدارت کے اہل ظہیر عباس کے پاکستانی کرکٹ میں کارناموں کی داستان یوں ہے کہ ظہیر عباس 24 جولائی 1947 کو پاکستان کے شہر سیالکوٹ میں پیدا ہوئے۔ ظہیر عباس بلے بازی میں اپنے منفرد انداز کی وجہ سے پوری دنیا میں شہرت رکھتے ہیں۔ ظہیر عباس 78 ٹیسٹ میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کر چکے ہیں۔ انہوں نے 78 میچوں میں 44 اعشاریہ سات نو کی اوسط سے 5062 رنز سکور کیے جبکہ 62 ون ڈے میچوں میں 47 اعشاریہ چھ دو کی اوسط سے 2572 رنز بنائے۔ دو دہائیوں تک فرسٹ کلاس کرکٹ میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوانے والے ایشین بریڈ مین 459 میچوں میں 51 اعشاریہ پانچ چار کی اوسط سے 34843 رنز بنا چکے ہیں۔ ظہیر عباس کی بطور آئی سی سی صدر پاکستان کی نمائندگی قوم کیلئے فخر کا باعث ہے۔



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…