سری لنکا کیخلاف غیر ذمہ دارانہ بیٹنگ نے وقار یونس کو پریشان کردیا

20  جون‬‮  2015

گال(نیوز ڈیسک) سری لنکا کیخلاف غیر ذمہ دارانہ بیٹنگ پر ہیڈ کوچ حیرت سے دنگ رہ گئے،وقار یونس کا کہنا ہے کہ بولرز نے اپنا حق ادا کیا، بیٹسمینوں نے کام خراب کر دیا،غلط شاٹ سلیکشن کی وجہ سے میچ کے باقی 2 روز بھاری محسوس ہونے لگے۔اچھی بولنگ سے سری لنکا کو 300رنز تک محدود کیا، مگر پھر ناقص بیٹنگ سے خود اپنے لیے مسائل بھی پیدا کرلیے، ہیڈ کوچ وقار یونس نے اس کارکردگی پر سخت مایوسی کا اظہار کیا، پریس کانفرنس میں انھوں نے کہا کہ ہم بیٹنگ میں اس سے بہت بہتر کارکردگی پیش کرسکتے تھے، بدقسمتی سے خراب شاٹ سلیکشن نے کام بگاڑ دیا،اب ٹیم اس حالت میں ہے کہ باقی 2 روز کا کھیل بھی بہت بھاری محسوس ہونے لگا ہے، ہمیں نقصان کی تلافی کیلیے سخت محنت کرنا ہوگیدیگر نے اپنا مشن مکمل کیا لیکن بیٹسمین توقعات پر پورا نہیں اترے،کوچ نے کہا کہ 4بولرز کے ساتھ میدان میں اتریں تو کوئی ایک ایسا ضرور ہونا چاہیے جو چھوٹے اسپیلز میں جلد وکٹیں حاصل کرسکے، ایڈیلیڈ میں ورلڈکپ میچ کے بعد وہاب ایک مہلک ہتھیار کے روپ میں سامنے آئے اور ٹیم کیلیے اچھا پرفارم کررہے ہیں، ایک میچ ونر کا ہونا ہمیشہ ٹیم کیلیے تقویت کا باعث ہوتا ہے۔ یاد رہے کہ پیسر نے یوں تو اننگز میں 74رنز دے کر 3وکٹیں حاصل کیں لیکن ٹاپ آرڈر کا صفایا کرنے میں اہم کردار ادا کیا تھا، ان میں ایک قیمتی وکٹ سنگا کارا کی بھی تھی۔



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…