دورہ پاکستان کو رشوت سے جوڑنے پر سکندر رضا آگ بگولہ

19  جون‬‮  2015

ہرارے (نیوز ڈیسک)پاکستانی نژاد زمبابوین بیٹسمین سکندر رضا نے میڈیا کی جانب سے زمبابوے کے دورہ پاکستان کی اہمیت کو نظر انداز کرتے ہوئے صرف زمبابوین کھلاڑیوں کو رقم دینے کے معاملے کو اچھالنے پر ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔2009 ء میں سری لنکن ٹیم پر لاہور میں حملے کے بعد سے پاکستان پر عالمی کرکٹ کے دروازے بند ہو گئے تھے اور زمبابوے چھ سال میں دورہ کرنے والی پہلی ٹیسٹ ٹیم تھی لیکن سیریز کے بعد اس کی اہمیت کو بالائے طاق رکھتے ہوئے کچھ حلقوں نے زمبابوین کھلاڑیوں کو سیریز میں دئیے جانے والے معاوضے پر موضوع بحث بنا لیا۔ سکندر رضانے کہا کہ کرکٹرز کو پیسے کمانے کا پورا حق ہے اور میڈیا کو اس بات پر توجہ دینی چاہئے کہ برینڈن ٹیلر جیسے کھلاڑی انٹرنیشنل کرکٹ کو خیرباد کہنے پر کیوں مجبور ہوئے۔کسی کو یہ جاننے کا حق نہیں کہ کون کتنا کماتا ہے ، یہ انتہائی خفیہ معاملات ہوتے ہیں۔ اگر کوئی شخص میری کمائی کے حوالے سے جانتا ہے تو وہ میرے والد اور میں خود ہوں۔ لوگوں کو رقم کے بارے میں جاننے میں اتنی ہی دلچسپی ہے تو انہیں ہماری میچ فیس میں دلچسپی کیوں نہیں جو انتہائی کم ہے۔ سکندر رضا نے کہا کہ کرکٹرز کوکھیلنے کے عوض رقم ملتی ہے اور اس معاملے کو میڈیا میں نہیں اچھا لنا چاہئے۔انہوں نے کہا کہ یہ سیریز دوطرفہ معاہدے کا نتیجہ تھی جس کی وجہ سے پاکستان بھی زمبابوے کا دورہ کرے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر مستقبل میں بھی کوئی سیریز ہوتی ہے تو پاکستان میں کھیلنے کا خواہشمند رہوں گا۔ واضح رہے کہ دورے کے عوض زمبابوے کے ہر کھلاڑی کو ساڑھے بارہ ہزار ڈالرز دئیے گئے۔اس حوالے سے چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈشہریار خان کا کہنا تھا کہ زمبابوین کھلاڑیوں کو دی جانے والی رقم زمبابوین بورڈ سے ہونے والے معاہدہ کا حصہ تھی تاہم یہ رشوت نہیں ہے۔



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…