آئندہ ماہ سینٹرل کنٹریکٹ تنازع ایک بار پھر پی سی بی کا منتظر

16  جون‬‮  2015

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)حیران کن طور پر ابتدائی تینوں کیٹیگریز میں شعیب ملک شامل نہیں جنھوں نے گذشتہ عرصے زمبابوے سے ہوم سیریز کے دوران ون ڈے میں سنچری بھی بنائی تھی۔آئندہ ماہ سینٹرل کنٹریکٹ تنازع ایک بار پھر پی سی بی کا منتظر ہو گا، عجلت میں6ماہ کے لیے دیے گئے معاہدے جون کے اختتام میں ختم ہو جائیں گے۔اس میں 31 کھلاڑیوں کو جگہ ملی، حیران کن طور پر بورڈ نے سابق کپتان شعیب ملک کو نظر انداز کر دیا جنھوں نے گذشتہ عرصے زمبابوے کیخلاف سنچری بھی بنائی تھی۔ تفصیلات کے مطابق پی سی بی نے ٹیم کی بنگلہ دیش روانگی سے قبل عجلت میں پلیئرز سے سینٹرل کنٹریکٹ پر دستخط کرائے، اس کا دورانیہ جنوری سے جون 2015 ہے، ا?ئندہ ماہ ایک بار پھر بورڈ کو معاہدوں کے حوالے سے کوئی فیصلہ کرنا ہوگا، ابھی تو یہ بھی طے نہیں ہوا کہ ا?ئندہ کنٹریکٹ 6ماہ یا ایک سال کیلیے ہوگا، حالیہ کنٹریکٹ31 کھلاڑیوں کو دیا گیا۔اے کیٹیگری میں 5 پلیئرز مصباح الحق، شاہد آفریدی، یونس خان، اظہر علی اور محمد حفیظ شامل ہیں، سعید اجمل اور جنید خان تنزلی کے بعد بی کیٹیگری میں ا? گئے جہاں ان کے ساتھ احمد شہزاد، سرفراز احمد اور وہاب ریاض بھی موجود ہیں، سی میں عمر اکمل، اسد شفیق، محمد عرفان، یاسر شاہ، ذوالفقار بابر، فواد عالم، سہیل خان، صہیب مقصود، راحت علی اور حارث سہیل کو رکھا گیا ہے۔ تینوں کیٹیگریز کے حامل کرکٹرز بالترتیب 494140، 345897اور197656روپے ماہانہ وصول کریں گے۔میچ فیس میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیا۔ حیران کن طور پر ابتدائی تینوں کیٹیگریز میں شعیب ملک شامل نہیں جنھوں نے گذشتہ عرصے زمبابوے سے ہوم سیریز کے دوران ون ڈے میں سنچری بھی بنائی تھی، سابق کپتان ہونے کے ناطے وہ اے کیٹیگری میں جگہ کے اہل ہیں مگر بورڈ نے کوئی لفٹ نہیں کرائی۔ یاد رہے کہ گذشتہ سینٹرل کنٹریکٹ میں شامل خرم منظور، عمر گل، ناصر جمشید، عدنان اکمل اور عبدالرحمان اس بار بورڈ کا اعتماد حاصل نہیں کر سکے ہیں۔



کالم



اللہ کے حوالے


سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…