پی سی بی گورننگ بورڈآج کرکٹ کمیٹی کےمستقبل پرغورکریگا

13  جون‬‮  2015

لاہور(نیوزڈیسک) پی سی بی کاگورننگ بورڈ ہفتے کو این سی اے لاہور میں اجلاس کے دوران کرکٹ کمیٹی کے مستقبل پر غور کرے گا،اس موقع پر پاک زمبابوے سیریزاور سپر لیگ منعقد کرنے پربھی بات ہوگی۔
تفصیلات کے مطابق پی سی بی گورننگ بورڈ کا 36واں اجلاس ہفتے کو نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں ہوگا، اس میں ارکان مختلف امور پر غور کریں گے، زمبابوے کیخلاف کامیاب سیریز اور مستقبل میں دیگر غیرملکی ٹیموں کی آمد کے امکانات پر گفتگو کی جائے گی، گذشتہ دنوں کراچی میں چیئرمین بورڈ شہریار خان نے شکیل شیخ کی سربراہی میں کام کرنے والی کرکٹ کمیٹی کو ختم کرنے کی بات کہی تھی۔
انھوں نے سابق کرکٹرز پر مشتمل کمیٹی بنانے کا کہا تھا،ذرائع کے مطابق شکیل شیخ کے تحت سرگرم کمیٹی اپنی افادیت ثابت نہیں کرسکی،اس کے مستقبل پر بھی اجلاس میں بات ہوگی، بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے بیانات سے پیدا ہونے والی سیاسی کشیدگی کے سبب دسمبر میں یو اے ای میں پاک بھارت سیریز کو لاحق خدشات پربھی غور کیا جائے گا۔
منسوخی کی صورت میں متبادل آپشنز بہت کم ہیں،مگر اس فارغ وقت کو کسی نہ کسی طور کار آمد بنانے کیلیے تجاویز طلب کی جائیں گی، پی سی بی کے عہدیدار خاص طور پر ایگزیکٹیو کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی پاکستان سپر لیگ کے انعقاد کیلیے ایک بار پھر سرگرم ہوگئے ہیں، ایک غیر ملکی فرم کی طرف سے مجوزہ پلان پر غور کرنے کے بعد ایونٹ یو اے ای میں کرانے کیلئے ارکان سے آرا طلب کی جائے گی۔



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…