احمد شہزاد نے خود سے منسوب تنازعات کی خبریں مسترد کر دیں

13  جون‬‮  2015

اسلام آباد (نیوزڈیسک)پاکستانی اوپننگ بلے باز احمد شہزاد نے خود سے منسوب تنازعات کی خبروں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ لوگ محض افواہوں کی بنیاد پر سب جگہ بات کو پھیلا دیتے ہیں ¾دنیا میں ہر کوئی سیلفی لے رہا ہے تو کرکٹرز بھی سیلفی لے سکتے ہیں ¾ کوئی برائی نہیں ¾ ایک دوسال تک شادی کا کوئی ارادہ نہیں ¾ میرے ذہن قومی ٹیم کی قیادت کے حوالے سے کوئی سوچ نہیں۔ ایک انٹرویومیں احمد شہزاد نے کہاکہ اگر تنازعات میں سچائی تو اسے تسلیم کرنا چاہیے تاہم بدقسمتی ہمارا یہاں مسئلہ یہ ہے کہ ہم بات کی تصدیق اور سچائی جانے بغیر محض افواہوں کی بنیاد پر سب جگہ بات کو پھیلا دیتے ہیں، مجھ سے منسوب تنازعات میں کوئی حقیقت نہیں۔انہوں نے سیلفی لینے کے حوالے سے سوال کے جواب میں کہا کہ دنیا میں ہر کوئی سیلفی لے رہا ہے تو کرکٹرز بھی سیلفی لے سکتے ہیں، اس میں کوئی برائی نہیں ہے۔آج کے اس جدید دور میں جہاں امریکی صدر بارک اوباما سے لے کر اسکول جانے والے بچے تک ہو کوئی سیلفی لے سکتے ہیں تو کرکٹرز کیوں نہیں انہوں نے کہا کہ سیلفی کا مقصد اپنے فینز اور شائقین کے قریب رہنا ہے، میرے دل میں اپنے فینز کےلئے بہت اہمیت ہے اور اپنی تصاویر کے ذریعے ان سے قریب رہنے کی کوشش کرتا ہوں۔خواتین شائقین کے حوالے سے سوال کا جواب دیتے ہوئے احمد شہزاد نے ایک واقعہ نقل کرتے ہوئے کہا کہ مجھ سے شادی کی خواہشمند لڑکی عروسی جوڑے میں گھر پہنچ گئی اور اس نے اپنا ہاتھ کاٹ لیا۔میں گھر سویا ہوا تھا کہ نیچے سے شور شرابے کی آواز سنائی دی ¾نیچے گیا تو دیکھا ایک لڑکی عروسی جوڑے میں گھر کے باہر کھڑی تھی اور اس نے اپنا ہاتھ کاٹ لیا تھا مجھے اس بات کا بہت دکھ ہوا اوپننگ بلے باز نے کہا کہ بہت سے لوگ چاہتے ہیں کہ میں شادی کر لوں تاہم میرے خیال سے شادی کےلئے ذہنی طور پر تیاری ہونا بہت ضروری ہے اور میں ابھی ذہنی طور پر تیار نہیں ہوں، ایک دو سال تک شادی کا کوئی ارادہ نہیں۔انہوں نے کہا کہ میرے ذہن قومی ٹیم کی قیادت کے حوالے سے کوئی سوچ نہیں، میرے لیے تمام کپتان قابل عزت ہیں ¾میں ہمیشہ ملک کیلئے کھیلا ہوں اور اپنی سو فیصد کارکردگی دکھائی ہے۔انہوں نے زمبابوے کے دورے کو پاکستان کرکٹ کے لیے خوش آٓئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہوم گراو¿نڈ پر پہلا میچ کھیلتے ہوئے ایسا محسوس ہوا کہ جیسا اپنا ڈیبیو کر رہا ہوں۔سری لنکا کے خلاف سیریز کے حوالے سے اظہار خیال کرتے ہوئے احمد شہزاد نے کہا کہ اس سیریز کی اہمیت کا ہم سب کو اندازہ ہے اور ہم کسی بھی صورت اسے ہارنا برداشت نہیں کر سکتے۔انہوں نے کہا کہ ہم اس سیریز میں جیت کے ساتھ ساتھ فتوحات کے ساتھ ساتھ کارکردگی بہتر بنانے اور تسلسل کے ساتھ کارکردگی دکھانے پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہیں۔



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…