ایشز ٹرافی واپس لانے کیلیے آسٹریلوی خواتین کرکٹرزکی کمانڈو ٹریننگ

24  مئی‬‮  2015

سڈنی(نیوز ڈیسک) آسٹریلیا کی خواتین کرکٹرز کمانڈو ٹریننگ کے بعد انگلینڈ سے ایشز ٹرافی واپس حاصل کرنے کیلیے بے چین ہیں۔آسٹریلوی ویمن کرکٹ ٹیم کے نئے کوچ میتھیو موٹ رواں ماہ کے آغاز میں ٹیم کو گولڈ کوسٹ ہنٹرلینڈ لے گئے جہاں 4 روزہ کیمپ لگایا گیا، اس میں کھلاڑیوں سے سخت ورزشیں کرائی گئیں، رسیوں سے لٹکتے تختوں پر چلوایا گیا، پانی میں دوڑیں لگوائی گئی جبکہ کشتی رانی بھی کی گئی۔
یاد رہے کہ آسٹریلیا کے سابق کوچ جان بکانن نے بھی ایک مرتبہ مینز ٹیم کے لیے اسی طرز کا بوٹ کیمپ لگایا جس پر شین وارن نے انھیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا، خاتون فاسٹ بولر ہولی فیرلنگ کہتی ہیں کہ اس کیمپ سے ہمارا اعتماد بلند، ٹیم میں ہم آہنگی اور جوش میں اضافہ ہوا، ہم انگلش ٹیم کا سامنا کرنے کیلیے تیار ہیں۔ یہ سیریز جولائی کے وسط میں ہوگی۔



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…