قذافی سٹیڈیم میں رنگا رنگ تقریب میں معروف گلوکار پرفارم کریں گے

21  مئی‬‮  2015

لاہور (نیوز ڈیسک ) پاکستان میں 6 سال بعد عالمی کرکٹ کی واپسی پر رنگا رنگ افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا جائے گا جہاں ملک کے نامور گلوکار عینی ، علی ظفر اور شہزاد رائے اپنے فن کا جادو جگائیں گے۔ پاکستان کے ویران میدان آباد ہونے کی خوشی میں قذافی سٹیڈیم میں معروف گلوکاروں کی شاندار پرفارمنس سے جشن کا لطف دوبالا کیا جائے گا۔ ستاروں سے سجی اس رنگارنگ تقریب میں گلوکارہ عینی اپنی سحر انگیز پرفارمنس کیساتھ ملک میں عالمی کرکٹ کی واپسی کو خوش آمدید کہیں گی۔ ان کے بعد ہزاروں دلوں کی دھڑکن اداکار و گلوکار علی ظفر منچلوں کو اپنے مشہور گانوں پر نچائیں گے۔ یہی نہیں تقریب کو چار چاند لگانے کیلئے نوجوانوں کے من پسند گلوکار شہزاد رائے بھی فن کا مظاہرہ کریں گے۔ شہزاد رائے اپنی شاندار پرفارمنس سے سٹیڈیم اور ٹی وی سکرینوں کے سامنے موجود کرکٹ دیوانوں کا خون گرمائیں گے۔



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…