پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی ، پی سی بی کو زمبابوے کو 10لاکھ ڈالر سے زائد ادا کرنا ہوں گے

19  مئی‬‮  2015

لاہور (نیوزڈیسک) سخت زمینی اور فضائی سکیورٹی میں زمبابوے ٹیم پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی اور فتح کا عزم لیے یہاں قدم رکھ چکی ہے لیکن پاکستان کو یہ دورہ کافی مہنگا پڑا کیونکہ پی سی بی کو زمبابوے کو 10لاکھ ڈالر سے زائد ادا کرنا ہوں جس میں سے آدھے کھلاڑیوں کی میچ فیس اور اخراجات پر صرف ہوں گے،ملک میں عالمی کرکٹ کی پابندی کے باعث پاکستانی ٹیم اپنی تمام ہوم سیریز متحدہ عرب امارات میں کھیلنے پر مجبور رہی اور بورڈ کو ٹی وی حقوق اور اضافی اخراجات کی مد میں 120ملین ڈالر سے زائد کا نقصان برداشت کرنا پڑا،زمبابوے کا دورہ متعدد پاکستانی کھلاڑیوں کیلئے انتہائی اہمیت کا حامل ہے کیونکہ وہ کئی انٹرنیشنل میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کے باوجود اب تک اپنے ملک کے شائقین کے سامنے کارکردگی نہیں دکھا سکے ۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق زمبابوے ٹیم کے پاکستان آنے سے عالمی کرکٹ کے ترسے پاکستانی شائقین کی آنکھوں میں ایک بار پھرامید کے دیے جگمگانے لگے ہیں۔ پاکستان پر عالمی کرکٹ کے دروازے 2001ءمیں 9/11کے بعد خطے کی خراب صورتحال اور کرکٹ میں ہندوستان کے بڑھتے ہوئے اثرورسوخ کے بعد سے ہی بند ہونا شروع ہو گئے تھے لیکن اس پر کاری ضرب کاری 2002ءمیں اس وقت لگی جب نیوزی لینڈ کی ٹیم دورے پر پاکستانی پہنچی۔لاہور ٹیسٹ میں انضمام الحق کی ٹرپل سنچری جو 21ویں صدی میں کسی بلے باز کی پہلی ٹرپل سنچری بھی تھی اور پاکستان کی بھاری مارجن سے فتح کے بعد دونوں ٹیمیں کراچی پہنچیں لیکن میچ کے آغاز سے چند گھنٹے قبل نیوزی لینڈ ٹیم کے ہوٹل کے باہر خوفناک دھماکے میں فرانسیسی انجینئرز سمیت کم از کم 14افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے۔اس دھماکے کے بعد کیوی ٹیم نے دورہ ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے وطن کی راہ لی۔لیکن پاکستان کرکٹ کی نسبتاً بہتر صورتحال اور بورڈ میں اعلیٰ پیشہ ورانہ افراد کی موجودگی کی بدولت پاکستان کو زیادہ عرصے تک غیر ملکی ٹیموں کا انتظار نہ کرنا پڑا۔وقت یونہی گزرتا رہا اور پاکستانی ٹیم اور بورڈ کے معاملات بدترین شکل اختیار کر گئے جبکہ دوسری جانب ہندوستانی کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی میں مکمل اجارہ داری حاصل کر لی جس کا ذمے دار کسی حد تک پاکستان بھی ہے۔لیکن 2009ءمیں سری لنکن ٹیم کا دورہ پاکستان ملک میں عالمی کرکٹ کے دروازے بند کرنے کا موجب بن گیا اور اس بار بھی آغاز ایک ٹرپل سنچری سے ہی ہوا۔پاکستانی ٹیم کے کپتان یونس خان نے کراچی ٹیسٹ میں ٹرپل سنچری اسکور کی اور بیٹنگ کے لیے سازگار پچ پر دونوں ٹیموں کے بلے بازوں نے بھرپور مشق کی جس کی وجہ سے میچ ڈرا پر منتج ہوا۔اگلے ٹیسٹ میچ کے لیے سری لنکن ٹیم لاہور پہنچی لیکن کسے معلوم تھا کہ آگے کیا ہونے والا ہے۔ایک بار پھر میچ کے آغاز سے چند گھنٹوں پہلے سانحہ رونما ہوا جو ملک پر کرکٹ کے دروازے بن کر گیا، المیہ یہ کہ جس ٹیم کو منت سماجت کر کے بلایا گیا اس کے سکیورٹی روٹ پر کوئی پولیس کی گاڑی تھی اور نہ اہلکار۔پھر ورلڈ کپ کی میزبانی ہاتھ سے گئی اور وہ جنہیں کرکٹ کھیلنا سکھائی، وہ بھی آنکھیں دکھانے لگے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ میں چیئرمین کی کرسی پر میوزیکل چیئر کا کھیل کھیلا جانے لگا اور ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی ایک خواب بن گئی۔اس دوران پاکستانی ٹیم اپنی تمام ہوم سیریز متحدہ عرب امارات میں کھیلنے پر مجبور ہوئی اور بورڈ کو ٹی وی حقوق اور اضافی اخراجات کی مد میں 120ملین ڈالر سے زائد کا نقصان برداشت کرنا پڑا۔بالآخر شہریار خان کی بورڈ میں آمد ہوئی اور انہوں نے اپنی اعلی سفارتی صلاحیتوں کو استعمال کر کے ناصرف ہندوستان سے بہتر کرکٹ تعلقات استور کیے بلکہ زمبابوے ٹیم کو بھی دورہ پاکستان پر رضامند کر لیا۔ایک بار پھر غیر ملکی ٹیم کی آمد سے چند دن قبل دہشت گردی کی کارروائی سے دورے خطرے میں پڑ گیا لیکن بورڈ نے اپنی صلاحیتوں کو استعمال کرتے ہوئے اس سازش کو ناکام بنا دیا۔اب زمبابوے کی ٹیم پاکستان پہنچ چکی ہے لیکن پاکستان کو یہ دورہ بھی کافی مہنگا پڑا کیونکہ پی سی بی کو زمبابوے کو 10لاکھ ڈالر سے زائد ادا کرنا ہوں جس میں سے آدھے کھلاڑیوں کی میچ فیس اور اخراجات پر صرف ہوں گے۔ صورتحال کو دیکھتے ہوئے اسپانسرز اور ٹکٹس کی فروخت سے ان اخراجات پر قابو پانا ناممکن نظر آتا ہے۔یہ دورہ متعدد پاکستانی کھلاڑیوں کیلئے انتہائی اہمیت کا حامل ہے کیونکہ وہ کئی انٹرنیشنل میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کے باوجود اب تک اپنے ملک کے شائقین کے سامنے کارکردگی نہیں دکھا سکے۔عمر اکمل، اسد شفیق اور ایک روزہ ٹیم کے کپتان اظہر علی ان بدقسمت کھلاڑیوں میں شامل ہیں جو گزشتہ چار، پانچ سال سے قومی ٹیم کا حصہ ہیں لیکن ملک میں عالمی کرکٹ نہ ہونے کے سبب اس اعزاز سے محروم ہیں۔



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…