زمبابوے کے خلاف ٹی20 ٹیم کا اعلان,آزمائے ہوئے شعیب اور سمیع کی واپسی مگر اجمل ڈراپ

19  مئی‬‮  2015

لاہور)نیوزڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ نے زمبابوے کے خلاف 2 میچز پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لئے قومی ٹیم کا اعلان کردیا۔ شاہد خان آفریدی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں قومی ٹیم کی قیادت جب کہ سرفراز احمد نائب کپتان ہوں گے۔ ٹیم میں شعیب ملک اور عمر اکمل کو بھی شامل کیا گیا ہے جب کہ سلیکٹرز نے 5 سال بعد فاسٹ بولر محمد سمیع کو بھی زمبابوے کے خلاف موقع دیا ہے۔ ڈومسٹک میچز میں کامیاب ہونے والی سیالکوٹ اسٹالیئنز کے جارح مزاج بلے باز نعمان انور کو بھی شاندار پرفارمنس پر ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔مہمان ٹیم کے خلاف 22 مئی سے شروع ہونے والی سیریز کے لئے ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں میں احمد شہزاد، وہاب ریاض، انور علی، محمد رضوان، حماد اعظم، بلاول بھٹی اور مختار احمد شامل ہیں جب کہ جادوگراسپنر سعید اجمل، فاسٹ بولر عمر گل اور سہیل تنویر ٹیم میں جگہ نہ بنا سکے۔



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…