انٹرنیشنل کرکٹ میں ہیلمٹ کا نیا معیار لازمی قرار دیدیا گیا

19  مئی‬‮  2015
ممبئی (نیوز ڈیسک) ممبئی میں ہونے والے اجلاس میں کرکٹ کے اہم امور پر غور کیا گیا۔ ٹیسٹ میچ کو چار روزہ اور وہ بھی مصنوعی روشنی میں کرانے پر غور ہوا۔ کرکٹ گیند اور بیٹ کے توازن پر بھی بات ہوئی۔ تمام کرکٹ گراؤنڈ کی باؤنڈریز کو وسیع کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔ ون ڈے کرکٹ میں پہلے 10 اوور اور بیٹنگ پاور پلے ختم کرنے اور آخری 10 اوور میں سرکل سے باہر اب 5 فیلڈر لینے کی تجویز سامنے آئی۔ ون ڈے اور ٹی 20 کرکٹ میں بائولر کی ہر نو بال پر فری ہٹ دینے جبکہ ضابطے کی خلاف ورزی یعنی جھگڑا کرنے پر میچ ریفری کو کھلاڑی کو معطل کرنے کا اختیار دینے کی تجویز زیر غور آئی۔ ریویو سسٹم کو آسان اور مزید موثر بنانے سمیت اعتراضات ختم کرنے پر کام تیز کر دیا گیا۔ غیر قانونی بائولنگ ایکشن پر تیزی سے قابو پانے پر اظہار اطمینان کیا گیا۔ انٹرنیشنل کرکٹ میں ہیلمٹ کا نیا معیار مقرر کر دیا گیا جس کو فالو کرنا لازم ہوگا۔ تمام تجاویز کو آئندہ ماہ کے سالانہ چیف ایگزیکٹیو کمیٹی اور آئی سی سی بورڈ کے اجلاس میں منظوری کے لئے پیش کیا جائے گا۔



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…