بیٹسمینوں کے ہنی مون پیریڈ کا اختتام قریب

15  مئی‬‮  2015

ممبئی(نیوزڈیسک)آئی سی سی کرکٹ کمیٹی کا 2روزہ اہم اجلاس جمعے سے ممبئی میں شروع ہورہا ہے، کھیل میں بیٹسمینوں کے ہنی مون پیریڈ کا اختتام قریب آ گیا، تینوں فارمیٹس میں بیٹ اور گیند میں توازن لایا جائے گا، پلیئنگ کنڈیشنز، ورلڈ کپ کے بعد ریویواور امپائرنگ میں ٹیکنالوجی کے حوالے سے بھی غور ہوگا، کوڈ آف کنڈکٹ، پلیئرز کے رویے اور غیرقانونی بولنگ ایکشن کا بھی جائزہ لیا جائیگا۔
تفصیلات کے مطابق آئی سی سی کی کرکٹ کمیٹی کا اہم اجلاس جمعے کو ممبئی میں شروع ہوگا اور ہفتے کے روز بھی جاری رہے گا، اس کی صدارت بھارت کے سابق ٹیسٹ کپتان انیل کمبلے کریں گے، کونسل کے چیئرمین سری نواسن اور چیف ایگزیکٹیو ڈیو رچرڈسن بھی میٹنگ میں موجود ہوں گے۔ ایسوسی ایٹس کے نمائندے کیون اوبرائن، موجودہ کھلاڑیوں کے نمائندے کمار سنگاکارا، سابق پلیئرز کے نمائندے اسٹروس و ممبر بورڈ نمائندے ڈیوڈ وائٹ مختلف وجوہات کی بنا پر میٹنگ میں شریک نہیں ہوں گے۔ ورلڈ کپ کے بعد کرکٹ کمیٹی کی اس پہلی میٹنگ میں اہم ترین فیصلے متوقع ہیں۔میگا ایونٹ سے قبل ڈیو رچرڈسن نے زیادہ چوڑے اور بھاری بیٹس پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ ان کی وجہ سے بیٹسمینوں کو غیر منصفانہ ایڈوانٹیج حاصل ہورہا ہے،اس بارے میں نئے قوانین بنائے جائیں گے۔ کرکٹ کمیٹی کے اجلاس میں اہم ترین ایشو بھی بیٹ اور بال کے درمیان توازن قائم کرنے کے طریقوں پر غور ہوگا۔ اس کے ساتھ ورلڈ کپ ریویو اور پلیئنگ کنڈیشنز پر بھی بات کی جائے گی۔آئی سی سی کی جانب سے ون ڈے میں فیلڈ پابندیوں اور دونوں اینڈز سے الگ گیند کے حوالے سے کافی اعتراض ہوتے رہے، اس کی وجہ سے بولرز کا کردار کھیل میں بہت ہی محدود ہوکر رہ گیا ہے، کونسل نے اس معاملے پر بھی میگا ایونٹ کے بعد ہی غورکا عندیہ دیا تھا، اس میٹنگ میں اس بارے میں بھی بات ہوگی،امپائرنگ میں ٹیکنالوجی کے استعمال، کوڈ آف کنڈکٹ، پلیئرز کے رویے اور غیرقانونی بولنگ ایکشن پر بھی تبادلہ خیال ہوگا۔ یاد رہے کہ کرکٹ کمیٹی کی سفارشات کا آئی سی سی ایگزیکٹیوز کمیٹی جائزہ لے گی جبکہ حتمی منظوری آئی سی سی بورڈ دے گا۔



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…