مے ویدر جتنا بھی اچھا باکسر ہو، کوئی اسے پسند نہیں کرتا: رکی ہیٹن

11  مئی‬‮  2015

لاس ویگاس (نیوز ڈیسک) سابق ویلٹر ویٹ ورلڈ چیمپئن رکی ہیٹن نے فلائیڈ مے ویدر جونیئر پر ان کے خراب رویئے پر شدید تنقید کی ہے اور کہا ہے کہ مے ویدر کو دنیا کا بہترین فائٹر ہونے کیا فائدہ جب ہر شخص اس کے بارے میں برا ہی سوچتا ہے۔ یہ شہرت اس کے کسی کام کی نہیں کیونکہ کوئی اسے پسند نہیں کرتا ہے۔ دونوں باکسرز کے بیچ2007میں ٹاکرہ ہوا تھا اور یہ لڑائی دسویں راو¿نڈ میں روک دی گئی تھی جس کے بعد مے ویدر کو فاتح قرار دیا گیا تھا۔ اس بارے میں بھی رکی نے کہا کہ فلائیڈ نے فائٹ طے پاتے ہی ان کے بارے میں غلیظ زبان استعمال کی تھی۔ انہوں نے کہا کہ ٹکٹس کی فروخت کیلئے ایک دوسرے پر جارحانہ حملے کرنا علیحدہ بات ہوتی ہے تاہم کھیل کی تذلیل کرنا دوسری بات ہوتی ہے۔دونوں باکسرز نے اس لڑائی کے لئے اپنے پرائیوٹ جیٹس میں امریکہ میں گھوم کے تشہیر کی تھی۔ اس دوران ہیٹن مشی گن ایئرپورٹ پر جلدی پہنچ گئے تھے جس پر مے ویدر غصہ ہوئے اور انہوں نے اپنے پائلٹ کو ہدایت کی کہ وہ کسی صورت بھی ان کے جہاز کو آگے نہیں نکلنے دینا چاہتے۔ ہیٹن کو یہ گفتگو ان کے پائلٹ نے ریڈیو کے ذریعے سنوائی۔ پائلٹ کی جانب تیس ہزار فٹ کی بلندی پر اوور ٹیک کرنے سے انکار پر مے ویدر نے کہا کہ میں چیمپئن ہوں اور مجھے نیویارک پہلے پہنچنا ہے، اس کیلئے میں ہر قیمت دینے کو تیار ہوں۔



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…