مہمان کھلاڑیوں نے ناکام ٹور کا خوشگوار اختتام کرنے کیلیے تیاریاں شروع کردیں

5  مئی‬‮  2015
Pakistan batsman Younis Khan (R) celebrates after scoring a century (100 runs) as teammate, batsman Misbah-ul-Haq (L), looks on during the second day of the first cricket Test match between Pakistan and Sri Lanka at the Sheikh Zayed Stadium in Abu Dhabi on January 1, 2014. Sri Lanka were bowled out for 204 in their first innings of the first Test against Pakistan in Abu Dhabi. AFP PHOTO/Ishara S. KODIKARA

میر پور(نیوز ڈیسک) میرپور میں دوسری مہم جوئی سے قبل پاکستان ڈولتی کشتی کے سوراخ بھرنے میں مصروف ہے، مہمان کھلاڑیوں نے ناکام ٹور کا خوشگوار اختتام کرنے کیلیے تیاریاں شروع کردیں، گذشتہ روز شدید گرمی میں پریکٹس سیشن کے دوران سعید اجمل بھی سرگرم نظر آئے، مگر اسپن بولنگ کوچ کی توجہ ذوالفقار بابر اور یاسر شاہ پر مرکوز رہی، بدھ سے شروع ہونے والے ٹیسٹ میں اسٹار آف اسپنر کو ایک بار پھر نظر انداز کیے جانے کاامکان روشن ہے.
بنگلہ دیش ون ڈے اور ٹوئنٹی20 کے بعد ٹیسٹ سیریز میں بھی نئی تاریخ رقم کرنے کے خواب دیکھنے لگا، انجرڈ روبیل حسین ایک ماہ کیلیے کرکٹ سے دور ہوگئے،بطور متبادل اسکواڈ میں ابوالحسن کو شامل کرلیا گیا، پلیئنگ الیون میں پیسر شہادت حسین یا لیگ اسپنر جوبیر حسین میں سے کسی ایک کو موقع دینے کاامکان ہے،انگلی زخمی ہونے کی وجہ سے کپتان مشفیق کو بطور بیٹسمین شامل کیا گیا تو وکٹ کیپر لیٹن کمار کو ڈیبیو کا موقع مل سکتا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستانی ٹیم دورئہ بنگلہ دیش میں اب تک کوئی کامیابی حاصل نہیں کرسکی، پریکٹس میچ سمیت ون ڈے سیریز میں 3-0اورواحد ٹی ٹوئنٹی میں شکست کے بعد پہلے ٹیسٹ میں فتح کا موقع بھی ضائع ہوگیا،اب دونوں ٹیمیں دوسرے 5 روزہ میچ میں بدھ سے میرپورمیں مدمقابل آئینگی .
گرین کیپس نے گذشتہ روز سخت گرمی میں شیربنگلہ اسٹیڈیم میں پریکٹس کی، اس دوران بولنگ اورفیلڈنگ پرخصوصی توجہ دی گئی، فاسٹ بولربلاول بھٹی نے سری لنکا سے ڈھاکا پہنچ کر ساتھیوں کو جوائن کرلیا،گذشتہ روز پریکٹس کے دوران سعید اجمل خاصے سرگرم نظر آئے،انھوں نے سخت گرمی میں بیٹسمینوں کو دل کھول کر بولنگ کی، البتہ اسپن بولنگ کوچ مشتاق احمدکی توجہ کا مرکز ذوالفقار بابر اور یاسر شاہ رہے، توقع یہی کی جارہی ہے کہ بولنگ ایکشن کی اصلاح کے بعد غیر موثر ثابت ہونیوالے آف اسپنر کو شاید اس بار بھی میچ بنچ پر بیٹھ کر دیکھنا پڑیگا.
ایک جانب پاکستان اپنی ڈولتی کشتی میں موجود سوراخ بھرنے میںمصروف ہے تو دوسری جانب میزبان ٹیم کے حوصلے اتنے توانا ہوچکے کہ دوسرے میچ اور سیریز میں کامیابی کے خواب دیکھنا شروع کردیے،ون ڈے اور ٹوئنٹی20میں مسلسل فتوحات کے بعد ٹیسٹ300کے قریب خسارے میں جانے کے باوجود ڈرا کرنے سے اعتماد آسمان کی بلندیوں کو چھونے لگا،کوچ ہتھورا سنگے پہلے ہی کہہ چکے کہ تمیم اور امرالقیس کی اوپننگ شراکت نے جس طرح پاکستانی فتح کی امیدوں پر پانی پھیرا، اسکے بعد کھلاڑی یقین کی اس دولت سے مالا مال ہیں کہ ون ڈے کرکٹ کی طرح اب ٹیسٹ میں بھی بڑی ٹیموں کو ٹکر دے سکتے ہیں.
بنگلہ دیشی کرکٹرز نے بھی بھرپور پریکٹس سے اپنی صلاحیتیں نکھاریں،ساتھ ہی حریف کی کمزوریوں سے فائدہ اٹھانے کے پلان پر بھی غور کیا، اس دوران ایک ب±ری خبر بھی سننے کو ملی کہ ٹیم دوسرے میچ میں روبیل حسین کی خدمات سے محروم رہے گی،کھلنا ٹیسٹ کے چوتھے روز سائیڈ اسٹرین کا شکار ہونے والے پیسر کا پیر کو اسکین کیا گیا جس کی رپورٹ کے بعد فیصلہ ہوا کہ انھیں ایک ماہ ا?رام کی ضرورت ہوگی، بطور متبادل ابوالحسن کو طلب کیا گیا تاہم انھیں پلیئنگ الیون میں شامل کرنے کا فی الحال کوئی فیصلہ نہیں ہوا، پیسر شاہد حسین کو ڈراپ کرکے شہادت حسین یا لیگ اسپنر زبیر حسین میں سے کسی ایک کو شامل کیا جاسکتا ہے، یاد رہے کہ روبیل پاکستان کی واحد اننگز میں ایک بھی وکٹ حاصل نہیں کرپائے تھے.
دوسری جانب انگلی زخمی ہونے کی وجہ سے مشفیق الرحیم کی صورتحال بھی واضح نہیں ہے،کپتان کو بطور بیٹسمین کھلانے کا فیصلہ کیا گیا تو وکٹ کیپنگ کیلیے لٹن کمار کو ڈیبیوکا موقع دیا جاسکتا ہے،کھلنا ٹیسٹ میں امرالقیس اور محموداللہ نے گلوز سنبھالے تھے،اسپیشلسٹ وکٹ کیپر کو ترجیح دی گئی تو سومیہ کمار کو جگہ خالی کرنا پڑ سکتی ہے۔
انجری کی وجہ سے متبادل پیسر طلب کیے جانے کے سوا بنگلہ دیش نے اپنے اسکواڈ میںکوئی تبدیلی ضروری نہیں سمجھی،پلیئنگ الیون کا انتخاب تمیم اقبال، امرالقیس، لیٹن کمار، مومن الحق، شکیب، مشفیق الرحیم، محموداللہ، سومیہ سرکار، تیج الاسلام، زبیر حسین، شہادت حسین، محمد شاہداور ابوالحسن میں سے ہوگا۔



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…